کھیوڑہ (نمائندہ خصوصی ،راشدخان)حکومتی احکامات یکسرنظر انداز تھوڑے سے زائد منافع کے لیے شہر بھر میں مادہ اور لاغر جانوروں کا گوشت مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے معمولی جرمانے اور فوری ضمانتوں نے ملزمان کو بے خوف بنا دیا ہے۔اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ شہر میں سلاٹر ہاوس نہ ہونے کیوجہ سے قصاب الصبع گھروں سمیت گلی محلوں میں جانور زبح کرتے ہیں جن میں زیادہ تر ما دہ بیمار اور لاغر جانور شامل ہوتے ہیں بعد ازاں اس گوشت گندی گدھا گاڑیوں پر حفظان صحت کے اصولوں کی دھجیاں اڑاتے ہوئے کھلا شہر بھر کی دوکانوں تک پہنچایا جاتا ہے جہاں اسے سرکاری ریٹ سے زائد پر فروخت کیا جا تا ہے حکومتی پابندی جے باجود مادہ جانوروں کو سستے داموں خرید کر زبح کیا جانا معمول بن گیا ہے سرکاری ریٹ لسٹ دوکانوں میں شو پیس بنا کر عوام اور محکموں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے لٹکائی گئی ہوتی ہیں تاہم اس پر عمل درآمد نہیں ہوتاجسکی بڑی وجہ مقامی انتظامیہ کی عدم دلچسپی ہے ،وٹنری عملے کی جانب سے جانوروں کی صحت چیک کرنے کا کوئی نظام و ریکارڈ نہیں ہے اور نا ہی گوشت کو سیل کرنے سے قبل چیک کر کے مہر لگائی جاتی ہے جس کی وجہ سے عوام غیر معیاری مہنگا گوشت خریدنے پر مجبور ہے عوامی سماجی حلقوں نے ڈی سی او جہلم سمیت ڈی ڈی ایچ او سے اپیل کی ہے کہ حفظان صحت کے اصولوں کے تحت شہر میں فروخت کیے جانے والے گوشت کی مکمل شفاف چیکنگ کے نظام کو فعال کیا جائے قیمت اور کوالٹی برقرار نہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ماضی میں ہونے والی محکمانہ کاروائیوں میں ملزمان کو معمولی جرمانے ہونے اور فوری ضمانت ملنے پر قیدو جرمانے اور سزا کا خوف نہ ہونے کے برابر ہو گیا ہے
The post مادہ اور لاغر جانوروں کا گوشت مہنگے داموں فروخت appeared first on جہلم جیو.