جہلم(دلنوازاحمد) قیمتی پرندے پالنے والے کو شوق مہنگا پڑ گیا ،چورو ں نے75ہزار مالیت کے 45کبو تر چوری کر لیے ،مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطا بق محمد ظفر ولد محمد سرور ساکن حال مقیم چک خاصہ تحصیل و ضلع جہلم نے تھا نہ صدر پو لیس کو بتا یا کہ سائل نے شوقیہ طور پر قیمتی پرندے کبوتر اپنی رہائش پر رکھے ہوئے ہیں جن کی تعداد تقریباً50تھی ۔13مارچ کی رات تقریباًپونے نوبجے میں چھت پر اپنے کبوتروں کو دانہ وغیرہ ڈال کر ڈیوٹی پر چلا گیا۔بعد میں 1بجے رات شاہد عر ف راجہ ولد ظفر اقبال ،اظہر اقبال ولد عبدلحمید ،ناصر محمود ولد نامعلوم میرے گھر کے چھت سے کنڈی توڑ کر 45 کبوترمالیتی 75ہزار روپے چوری کرکے لے گئے ہیں۔یہ مقدمہ بحکم عدالت جناب ASJصاحب جہلم درج رجسٹر ہوا۔
The post قیمتی پرندے پالنے والے کو شوق مہنگا پڑ گیا ، appeared first on جہلم جیو.