Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

سینئر صحافی اقرا ر الحسن کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔عبدالغفور بٹ

$
0
0
جہلم(افتخار کاظمی،محمدوقاراحمدجنجوعہ)کراچی کے سینئر صحافی اقرار الحسن جس کو صحافتی خدمات انجام دیتے ہوئے گرفتار کیا گیا،جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں،ان خیالات کااظہار جہلم پریس کلب کے نائب صدر عبدالغفور بٹ نے ان کی گرفتاری پر مذمتی بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اقرار الحسن کو صحافتی خدمات انجام دینے کی سزا دی گئی جس کی ہم تمام صحافی برادری پرزور مذمت کرتے ہیں کیونکہ اس نے دہشت گردی کے پیش نظر سندھ اسمبلی میں سیکیورٹی کے ناقص انتظام کی وجہ سے اسٹنگ آپریشن کرتے ہوئے سندھ اسمبلی کا بھانڈا پھوڑ دیا ،جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہمارے تمام سرکاری ادارے آج بھی دہشت گردی کے نشانے پر ہیں کیونکہ ناقص سیکیورٹی کے انتظام کی وجہ سے ایک اسلحہ برادر انسان سندھ اسمبلی میں داخل ہو جاتا ہے اور اس کو چیک تک نہیں کیا جاتا جب سندھ اسمبلی میں جا کر صحافی اقرار الحسن نے یہ ثابت کیا کہ سندھ اسمبلی کے اندر تک آجانے کے باوجود کسی نے چیک نہیں کیا جس کی بناء پر سندھ اسمبلی نے اپنی نالائقی کو چھپانے کیلئے سینئر صحافی اقرار الحسن کو گرفتار کروا دیا،جبکہ صحافی اقرار الحسن کا مقصد صرف یہ دیکھنا تھا کہ سرکاری ادارے کتنے ایکٹو ہیں اور وہ دہشت گردی کے حوالے سے کتنے محتاط ہیں ،ہم سینئر صحافی اقرار الحسن کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سینئر صحافی اقرار الحسن کو جلد ازجلد رہا کیا جائے۔

 

The post سینئر صحافی اقرا ر الحسن کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔عبدالغفور بٹ appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles