Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

کسٹم حکام کی جی ٹی روڈ جہلم پر کاروائی،دو سمگلرز گرفتار

$
0
0
جہلم(جہلم جیو۔ڈاٹ کام)کسٹم حکام کی جی ٹی روڈ جہلم پر کاروائی، بھاری مقدار میں سمگل شدہ سامان قبضے میں لے لیا،دو سمگلرز گرفتار ،تفصیلات کے مطابق کسٹم اینٹی سمگلنگ سکواڈ نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے جہلم جی ٹی روڈ پر راولپنڈی سے لاہور سمگل شدہ سامان کی ایک بڑی کھیپ پکڑ لی جس میں دوٹن انڈین گٹکا ،12سو کلو گرام سمگل شدہ کپڑا،بڑی تعداد میں ٹائر اور اور غیر ملکی سگریٹ برآمد کر لیے۔ سمگلر مالک تیمور اور عتیق سمگل شدہ سامان ٹرک میں لاہور لے جارہے تھے ۔دونوں ملزمان اور سامان کو مزید کاروائی کیلئے کسٹم گودام میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی سپرٹینڈنٹ رانا شکیل ،احمد جنید، خالد خٹک انسپکٹر اورمزمل شاہ انسپکٹر نے کاروائی کر کے سامان قبضے میں لے لیا۔ کامیاب کاروائی پر کسٹم کلیکٹر ڈاکٹر ارسلان سبگتگین نے کامیابی پرشاباش دی ،ڈپٹی سپرٹینڈنٹ رانا شکیل کے مطابق اس سے قبل بھی متعلقہ ملزمان کے قبضے سے تین کاروائیوں کے دوران دو کروڑ مالیت کا سامان برآمد کیا جا چکا ہے۔

 

The post کسٹم حکام کی جی ٹی روڈ جہلم پر کاروائی،دو سمگلرز گرفتار appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles