Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

تھانہ چوٹالہ چوہرے قتل کے ملزمان ڈرامائی انداز میں گرفتار

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)تھانہ چوٹالہ چوہرے قتل کے ملزمان ڈرامائی انداز میں گرفتار ، اس طرح کے مقدمات پولیس کے لیے چیلنج ہوتے ہیں تمام تر وسائل کو بروئے کار لا کر ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا گیا ڈی پی او جہلم مجاہد اکبر خان ، عبدالغفور ایس ایچ او ،ایس آئی چوٹالہ اور سپیشل ٹیم ممبران کوڈی پی او جہلم کی طرف سے تعریفی سرٹیفکیٹس ونقد انعام ، ملزم ملک مطلوب حسین سے بھاری مقدار میں اسلحہ ناجائز برآمد ، ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی عوامی و سماجی حلقوں کا مجاہد اکبر خان ڈی پی اوجہلم ، ڈی ایس پی ،ایس ڈی پی اوصدر ،ایس ایچ او ،ایس آئی چوٹالہ اور ٹیم ممبران کو زبردست خراج تحسین ۔ مورخہ 19-04-2016 کو تھانہ چوٹالہ کے علاقہ ڈھوک اعوان داخلی لونا سے محمد عمران ولد غلام محمد قوم اعوان سکنہ ڈھوک اعوان نے انتہائی لرزہ خیز واردات کی اطلاع دی کہ بوقت11:30بجیدن اپنے گھر موجود تھا کہ اچانک فائرنگ کی آواز آئی اور پتہ چلا کہ مسمی مطلوب ملک ولد محمد ولایت مسلح کلاشنکوف ،علی رضا ولد مطلوب ملک مسلح پسٹل30بور اور مسماۃ یاسمین زوجہ مطلوب ملک اقوام اعوان سکنہ دیہہ نے اپنی بیٹی مہرین مطلوب کو گھر میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے جو جملہ ملزمان محبوب حسین کے گھر کی طرف آئے اور مسماۃ بھاگاں بی بی اور اس کی بیٹی مسماۃ ریاض بی بی جو گھرموجود تھیں اور یاسمین ملک نے للکارا کہ ان کو قتل کر دو جس پر مطلوب ملک نے سیدھے فائر کلاشکوف سے کیے جو بھاگاں بی بی کو جسم کے مختلف حصوں پر لگے پھر علی رضا نے فائر پسٹل کیا جو بھاگان بی بی کے دائیں ہاتھ پر لگا ۔ریاض بی بی نے شورکیا تو مطلوب ملک نے فائر کلاشنکوف سے کیا جو اسے سر پر لگا اور دونوں ماں بیٹی چند منٹ میں موقع پر جا ن بحق ہو گئیں جملہ ملزمان للکارتے ہوئے ملک عبدلرحیم کے گھر کی طرف آئے جہاں کامران زمین میں کام کررہا تھا علی رضانے للکاراماراکہ کامران بچ کر نہ جائے اور ساتھ ہی پسٹل سے کیا جو کامران کو نہ لگا پھر مطلوب نے فائر کلاشنکوف سے کیا جوکامران کو سیدھا ماتھے پر لگا جو گر گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہو گیا ۔مسماۃ یاسمین بی بی بدستو ر ملزمان کو طیش دلاتی رہی ۔ملزمان للکارتے ہوئے پہاڑ کی طرف بھاگ گئے ۔ملزم مطلوب حسین کو قوی شبہ تھا اسکی بیٹی مہرین (مقتولہ )کے ناجائز تعلقات مسمی کامران(مقتول)کیساتھ تھے ۔ جسکی معاونت اسکی بھاوج ریاض بی اور خالہ بھاگاں بی کرتی تھیں اس رنج کی بناء پر اس نے ان چاروں کو انتہائی سفاکی سے قتل کیا اور دھمکی دی کہ ایک بھانجا تنویز اور اس کے خاندان کو بھی قتل کرونگا کیونکہ تنویر کے بھی ملک مطلوب کی سالی کی بیٹی سے ناجائز تعلقات تھے۔ اطلاع وقوع پا کر مجاہد اکبر خان ڈی پی او جہلم فوری طور پر موقع پر پہنچے اور اصغر علی چیمہ ایس ڈی پی او صدر ، عبدالغفور ایس آئی ،ایس ایچ اوچوٹالہ ، افضال مہدی ایس آئی انچارج ایچ آئی یوصدر سرکل کو موقع پر ہدایات جاری کیں کہ تمام تر وسائل کو بروئے کار لا کر جدید سائٹیفک بنیادوں پر ملزمان کو ٹریس کر کے جلدا زجلد گرفتار کیا جائے اورمقدمہ کی یکسوئی میں کوئی بھی قانونی سقم چھوڑا نہ جائے نیز مقتولین کے ورثاء کی حفاظت کیلئے اور خوف اور دہشت کی فضاء کو ختم کرنے کیلئے ایس ایچ اوچوٹالہ کو ہدایت کی گئی کہ سی ایس ،01 ،سی ایس 04 کی گارد ڈھوک اعوان تعینات کرئے تاکہ مزید کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار وقوعہ نہ ہو۔مرکزی ملزم مطلوب حسین نے چونکہ مسقط کا ویزہ لگوا رکھا تھا اور اسکا بیرون ملک فرار ہونے کا قوی امکان تھا اسطرح دیگر ملزمان کی گرفتاری کے سلسلہ میں مجاہد اکبر خان ڈی پی اوجہلم نے اصغر علی چیمہ ایس ڈی پی اوصدر کی زیر نگرانی ، عبدالغفور ایس آئی ،ایس ایچ اوٹالہ ، افضال مہدی ایس آئی ،ایچ آئی یو، اشفاق احمدایس آئی ، افتخار افضل اے ایس آئی ، دفتر سٹاف ڈی پی او پر مشتمل سپیشل ٹیم تشکیل دی اور ہدایات جاری کیں کہ اندر 3یوم تمام تر وسائل و جدید سائیٹفک طریقہ سے تمام ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں۔ اس طرح ٹیم کی انتھک محنت اور کاوشوں سے ملزمہ مسماۃ یاسمین بی بی کو گرفتار کیا گیا جبکہ مرکزی ملزم ملک مطلوب حسین فراری کی کوئی صورت نہ پا کر خود تھانہ چوٹالہ پیش ہو گیا جس کو حسب ضابطہ گرفتار کر کے تفتیش مقدمہ عمل میں لائی۔

 

The post تھانہ چوٹالہ چوہرے قتل کے ملزمان ڈرامائی انداز میں گرفتار appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles