Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پو لیس تھانہ لِلہ کا کھڑاک نے دو اشتہاری ملزمان دھر لیے

$
0
0
پنڈدادنخان(سلیما ن شہباز)ڈی پی او جہلم مجاہد اکبرکی ہدایت پر پو لیس تھانہ لِلہ کا کھڑاک،دو اشتہاری ملزمان دھر لیے ،قانو ن سب کے لیے برابر ہے کسی بھی جرائم پیشہ شخص سے کو ئی رعایت نہیں برتی جا ئیگی کو ئی ملزم کتنا ہی بااثر کیو ں نہ ہو قانون سے نہیں بچ سکتا ایس ایچ او تھانہ لِلہ ملک نثار احمد کی صحافیوں سے گفتگو، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم مجاہد اکبر خان کی ہدایت پر ایس ایچ او تھا نہ لِلہ ملک نثار احمد نے اپنی ٹیم اے ایس آئی حسن شاہ، ہیڈکا نسٹیبل عاطف شریف ، کا نسٹیبل حافظ با برادریس ، محمد وقارکے ہمراہ کاروائی کرتے ہو ئے اشتہاری ملزم لال بادشاہ ولد محمد یو نس سکنہ تحت بائی مردان مقدمہ نمبر68/11بجرم392,302اور خالد محمود ولد محمد علی سکنہ کندوال مقدمہ نمبر31/15بجرم 148,149,302کو ڈرامائی انداز میں گرفتارکر لیا اس مو قع پر ایس ایچ او تھا نہ لِلہ ملک نثار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ قانون ہر امیر غریب کے لیے برابرہے اور کسی بھی فرد کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں اور اگر کسی نے قانون ہا تھ میں لینے کی کو شش تو اس کے خلاف بھر پور قا نو نی کا روائی کی جا ئے گی۔ علاقہ بھر سے جرائم سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے پولیس پر عوام کا اعتماد بحال کرنا میرا مشن ہے تاکہ عوام پر سے پولیس اسٹیشن کا خوف دور ہو۔علاقے کے لوگ جرائم کے خاتمہ کے لیے بلا خوف خطر جرائم پیشہ عناصر کی نشان دہی کریں ان کا نام صعیفہ راز میں رہے گا۔اپنی آخرت بچانے کے لیے ہمیں ایمانداری سے اپنی ڈ یو ٹی سر انجام دینی ہے۔

 

The post پو لیس تھانہ لِلہ کا کھڑاک نے دو اشتہاری ملزمان دھر لیے appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles