جہلم(عبدالغفور بٹ)پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس اسلام آباد منانے عمران خان کے جلسے میں شرکت کیلئے جہلم سے ایک قافلہ مرکزی دفتر کچہری چوک سے زیر قیادت چوہدری سکندر حیات آف پھلائیاں، چوہدری زاہد اختر سابق امیدوار پی پی 25 ، راہنما پی ٹی آئی چوہدری منظور رضا اشرف کیپری، سید نعمان شاہ،نوابزادی راحیلہ مہدی ممبر صوبائی اسمبلی، عدیل عارف بٹ، حسن داؤد روانہ ہوا قافلہ میں شریک افراد نے پارٹی کے پرچم اٹھا رکھے تھے اس موقعہ پر چوہدری سکندر حیات، چوہدری زاہد اختر اور منظور رضا اشرف کیپری،سید نعمان شاہ نے میڈیا کو کہا کہ ہم اپنے قائد کے حکم پر لبیک کہتے ہیں ، آج کے دن پاکستان تحریک انصاف نے مظلوموں کی آواز بننے کیلئے پارٹی کی بنیاد رکھی، کہ انصاف سب کیلئے اور فوری یکساں انصاف ہماری اولین ترجیح ہے، وہ وقت دور نہیں جب پارٹی کے عام ورکرز بھی اعلیٰ عہدوں پر جائینگے اور پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا انصاف میں امیر غریب کا فرق ختم ہو جائے گا ۔
The post پی ٹی آئی کا قافلہ زیر قیادت چوہدری سکندر ،منظور رضا اشرف کیپری ،راحیلہ مہدی اسلام آباد روانہ appeared first on جہلم جیو.