Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پنڈدادنخان میں گن پوائنٹ پر ہونے والی ڈکیتیوں میں اضافہ

$
0
0
پنڈدادنخان (نمائندہ خصوصی)پنڈدادنخان میں گن پوائنٹ پر ہونے والی ڈکیتیوں میں اضافہ ایک اور سیلز مین سے ٹوبھہ کے قریب دولاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔تاجر برادری کا شدید احتجاج یکم جنوری سے اب تک مقامی تاجروں سے گن پوائنٹ پر ہونے والی یہ ساتویں واردات ہے۔ڈی پی جہلم فوری ایکشن لیں تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کا شکار ہونے والے سیلز مین نے بتا یا کہ میں گزشتہ روز معمول کی رقم وصول کر کے للہ سے پنڈ آرہا تھا کہ ٹوبھہ کے نزدیک 125موٹر سائیکل پر تین مسلع افراد نے مجھے روک لیا اور پسٹل کے زور پر تشدد کرتے ہوئے مجھ سے موبائل ،اور نقدی جو دو لاکھ تھی چھین لی اورفرار ہوگئے واقع کی اطلاع تھانہ للہ میں کروا دی گئی ہے اور پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے کاروائی بھی شروع کر دی ہے تحصیل پنڈدادنخان کے مضافات میں تیزی سے بڑھتی ہوئی واردتوں نے تاجروں سمیت عام لوگوں میں شدید خوف وہراس پیدا کر رکھا ہے یکم جنوری سے اب تک مختلف مقامات پر گن پوائنٹ پر متعدد وارداتیں ہوچکی ہیں جس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا پے در پے ہونے والی ان واردتوں سے تاجر برادری میں شدید خوف پایا جاتا ہے تاجر نمائندوں کا کہنا ہے ہے اگر ان واقعات لی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات نہیں ہوئے تو ہمیں کاروبار بند کرنا ہونگے ہمارا ڈی پی او جہلم سے مطالبہ ہے کہ اس قسم کے واقعات کے روک تھام کے لیے فوری خصوصی اقدامات کیے جائیں۔

 

The post پنڈدادنخان میں گن پوائنٹ پر ہونے والی ڈکیتیوں میں اضافہ appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Latest Images

Trending Articles



Latest Images