Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

رحمٹ چک مہمندہ ضلع جہلم کا رہائشی جہانگیر نامی نوجوان تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد میں قتل

$
0
0

رحمٹ چک مہمندہ ضلع جہلم کا رہائشی جہانگیر نامی نوجوان تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد میں قتل،لاھور ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود تحصیل جڑانوالہ کی انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ فیصل آباد بااثرملزمان کو گرفتار کرنے سے گریزاں،مدعی عبدالغفور ضلع وتحصیل جہلم، سکنہ چک مہمندہ (رحمٹ) کی اعلیٰ احکام سے انصاف کی اپیل ، نو ماہ قبل جہلم کے نوجوان جہانگیر کو قتل کرکے دوستوں نے اپنی مخالف دشمن پارٹی کو قتل کے کیس میں پھنسانے کیلئے میرے بیٹے جہانگیرکو خود ہی گولیوں کا نشانہ بنایا اور قتل کردیا،والد عبدالغفور ضلع جہلم موضع رمٹ (چک مہمندہ)
جلالپورشریف(عمران حیدر ببلی+چوہدری رفیع+ڈاکٹرطارق) ا ور پھر مدعی بن کر مقتول کے بھائی بن کر مخالفین کے خلاف تھانہ لوٹیاں والہ تحصیل جڑانوالہ میں مقدمہ نمبر276/15دفعہ302 آیف آئی آر درج کروادی مقتول جہانگیر کا والد اپنے لخت جگر کی تلاش میں ڈی آئی جی لاہور،ڈی پی او ،لاہور اور متعلقہ تھانہ کے چکر لگا لگا کر آخر تنگ آکر علاقہ مجسڑیٹ کی عدالت میں پہنچا،یو عدالت کے حکم پر جہانگیر مقتول کے بوڑے والد کیطرف سے ملزمان کے خلاف تھانہ لوئرمال میں ایک فرضی ایف آئی آردرج کی گء، ملزمان پارٹی رانابرادران بااثر ہونے اور اہم شخصیات سے رابطے اور کالعدم تنظموں کے ساتھ تعلقات کی بناء پر پولیس کاروائی کرنے کی بجائے مختلف بہانے کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے سے گریز کررہی ہے 9ماہ بعد عدالت کے حکم پر ملزمان نے جہانگیر کی لاش (جو) خود مدعی بن کر دفنا دی تھی،قبر کی نشان دہی کی ، جب بوڑھا والد عبدالغفور9ماہ کی مصیبتں برداشت کرنے کے بعد اعلیٰ حکام کیطرف سے ملزمان کی گرفتاریاں نہ کرنے پر اپنے جوان بیٹے کی لاش لے کر ضلع جہلم کے گاوں رمٹ(چک مہمندہ) پہنچ گیا،پورے علاقہ میں کہرام برپا ہوگیا، جہانگیر اپنے بوڑے والدین اور چھوٹے بہن بھائیوں کے لیئے روزی روٹی کمانے لاہور مستشی ہسپتال کے نزدیک گلشن ریاض کالونی گندا نالہ کے پاس جوتوں کی فیکٹری میں کام کرنے گیا، اور ملزمان بھی وہیں پر کام کرتے تھے اور جہانگیر کواغوا کرکے اپنے آبائی گاوں چک نمبر562گ ب تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد میں اپنے ڈیرے پر لے گے اور ساتھیوں کی مدد سے بے گناہ مہمان کو قتل کرکے اپنے مخالفین کے خلاف تھانہ جڑانوالہ میں ایف آئی آر کٹوائی،اور پولیس بھی اندھی ہوگء،مقتول جہانگیر کے والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیرقانون سے پر زور اپیل کی ہے کہ ملزمان رانا برادران کے خلاف سخت سے سخت نوٹس لیا جائے اور مجھے انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے،نہیں تو جڑانوالہ کا نام کاٹ کر رانابرادران اسٹیٹ رکھ دیا جائے،عبدالغفور ضلع جہلم سکنہ (رمٹ چک مہمندہ)

The post رحمٹ چک مہمندہ ضلع جہلم کا رہائشی جہانگیر نامی نوجوان تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد میں قتل appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles