Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

اسسٹنٹ کمشنر جہلم کنول بتول نے لاری اڈہ کا اچانک دورہ کیا

$
0
0
جہلم(جہلم جیو)ڈی سی او جہلم اقبال حسین خان کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر جہلم کنول بتول نے لاری اڈہ کا اچانک دورہ کیا، گاڑیوں کے کرائے چیک کئے اور مسافروں سے بس عملہ کے رویہ اور کرایہ کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے کرایہ نامہ بھی چیک کیا اور ٹرانسپورٹرز کو ہدات کی سرکاری کرایہ نامہ کے مطابق ہی کرائے وصول کئے جائیں اور زائد کرائے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کئے جائیں گے۔اسسٹنٹ کمشنر کنول بتول نے اراضی مرکز سنٹر جہلم کا بھی دورہ کیا اور سائلین سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا ۔ انہوں نے اراضی مرکز کے عملہ کو ہدایت کی تمام سائلین کو سہولیات کی فراہمی میں کوئی کمی نہ آئے ۔ انہوں نے کہاکہ اراضی مراکز کا قیام پنجاب حکومت کا انقلابی اقدام ہے جس سے عوام کے مسائل حل ہیں اور فرد کے حصول، زمین کے انتقال اور خرید و فروحت کا عمل انہتائی آسان اور کرپشن سے پاک ہو گیا ہے۔

 

The post اسسٹنٹ کمشنر جہلم کنول بتول نے لاری اڈہ کا اچانک دورہ کیا appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles