جہلم(جہلم جیو۔ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ملک حق نواز نے کہاہے کہ ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی طرف سے 15,000بور ی گندم خریدنے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے اور گورنمنٹ کاشتکاروں سے ایک ایک دانہ گندم خریدے گی اور اس سلسلے میں گندم خریدنے کے لیے ضلع جہلم میں تین مراکز قائم کئے گے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ملک حق نواز نے کاشتکاروں کے اجلاس میں کیا۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ملک حق نواز نے کہاکہ وزیر اعلی شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق کاشتکاروں سے گندم کا ایک ایک دانہ خریدا جائیگا اور حکومت پنجاب کاشتکاروں کو ان کی محنت کا بھر پور صلہ دے گی۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر چھوٹے کاشتکاروں کو جن کا رقبہ 12.5ایکڑ ہے پہلے پانچ دنوں میں 10بوری فی ایکڑ باردانہ کا اجراء کیا جائے گا اور پہلے 5دنوں میں صرف اور صرف چھوٹے کاشتکاروں کو ہی باردانہ دیا جائے گا۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر جہلم حق نواز ملک نے کہاکہ گندم خریداری مرکز جہلم میں 7000بوری ،سوہاوہ 500بوری اور فلیگ سنٹر چک شادی(کھیوڑہ) میں 7500بوری خرید کی جائے گی۔ ا نہوں نے کسانوں سے کہاکہ محکمہ خوراک کو 1300روپے فی من یعنی 100کلو گرام کی بوری 3250روپے میں فروخت کریں اس سلسلہ میں کسی قسم کی شکایت کے ازالہ کے لیے ضلعی فوڈ آفس میں شکایت سیل کھولا گیا ہے اور05449270094 پر صبح 8بجے سے رات 8بجے تک شکایت درج کرائی جا سکتی ہے۔ ملک حق نواز نے کہاکہ شکایت کی صورت میں موبائل نمبر 03335175755پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے اور کاشتکار بھائیوں سے درخواست ہے کہ گرداوری لسٹ تمام خریداری گندم سنٹر، اسسٹنٹ کمشنر اور یونین کونسل میں آویزاں کر دی ہیں ان کو چیک کریں اگر کوئی درستگی کروانی ہے تو اسسٹنٹ کمشنر سے رابطہ کریں۔
The post جہلم میں حکومت پنجاب کی طرف سے 15,000بور ی گندم خریدنے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا appeared first on جہلم جیو.