Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پاناما لیکس میں کوئی حقیقت نہیں۔محمد عرفان ناگرہ

$
0
0
کویت (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کویت کے صدرمحمدعرفان ناگرہ نے کہا ہے کہ پاناما لیکس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ شریف فیملی سیاست میں آنے کے بعد امیر نہیں ہوئی بلکہ وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کی فیملی ایک بزنس مین فیملی ہے ان کے بارے میں یہ کہنا کہ انہوں نے سیاست میں آنے کے بعد پیسہ بنایا تو یہ بات سراسرغلط ہے۔ عرفان ناگرہ نے کہا کہ عمران خان جعلی پاناما لیکس کے نام پر عوام کو بے وقوف نہ بنائیں ۔ عمران خان انتشار کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں اور نوجوانوں کو بھڑکا کر گمراہ کررہے ہیں۔ میاں برادران کا دامن صاف ہے۔ پاکستان کو بحرانوں سے نجات دلانے کیلئے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کی زیرقیادت مسلم لیگ(ن) کی ٹیم ٹھوس بنیادوں پر کام کررہی ہی۔

 

The post پاناما لیکس میں کوئی حقیقت نہیں۔محمد عرفان ناگرہ appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles