جہلم(جہلم جیو۔ڈاٹ کام)رکن قومی اسمبلی نگہت میر نے کہاہے کہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے نمایا ں کامیابی حاصل کی ہے جس کی وجہ عوام کا حکومتی اداروں پر اعتما د بحال ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حب الوطنی کا تقاضا ہے کہ وطن کا ہر شہری ملک کے قوانین کی پابندی کرے اور لوگوں میں شعور او رآگاہی پیدا کرنے میں میڈیا کا کردار کلیدی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ رکن قومی اسمبلی نگہت میر نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)عوام کے خدمت پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کے مسائل حل ہوئے ہیں اور ان کو ریلیف ملا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کرنے والے لوگ حکومت کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں اور ملک میں ہونیوالے تاریخی ترقیاتی منصوبوں کے خلاف ہیں جو کہ عوام دشمنی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے کیونکہ پاکستانی محنتی اور محب وطن لوگ ہیں اور امن دوست اور امن کے سفیر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے روشن کل کی تعمیر کیلئے ہر پاکستانی ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہے۔
The post عوام کے بنیادی مسائل کے حل میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے نمایا ں کامیابی حاصل کی ہے،نگہت میر appeared first on جہلم جیو.