Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم شہر محکمہ سوئی گیس میں ایماندار افسر کے تبدیل ہونے کے بعد عوام ذلیل وخوار

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)جہلم شہر محکمہ سوئی گیس میں ایماندار افسر کے تبدیل ہونے کے بعد عوام ذلیل وخوار ہونے لگی ،نئے کنکشن میں عوام کو شدید دشواری کا سامنا،جہلم کے عوامی سماجی حلقوں کا سب انجینئر نور علی شاہ کو واپس جہلم لگانے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق سب انجینئر نور علی شاہ نے مختصر وقت میں محکمہ سوئی گیس کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور مختصر ترین وقت میں آٹھ ہزار نئے کنکشن دیے جو کہ ان کے مختصر وقت کی تعیناتی کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے جبکہ سب انجینئر نور علی شاہ کے تبدیل ہوتے ہی محکمہ سوئی گیس کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا عوام ذلیل وخوار ہونے لگی بل کی درستگی ہو نئے کنکشن کا حصول ہو یا کوئی شکایت ہو عوام نہ صرف ذلیل ہو رہی ہے بلکہ شدید پریشانی کا سامنابھی کر رہی ہے،جبکہ موجودہ صورتحال میں ملازمین کوئی بھی کام بغیر پیسوں کے کرنے کو گناہ کبیرہ سمجھنے لگے جہلم کے عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیر سے مطالبہ کیا ہے کہ سب انجینئر نور علی شاہ جیسے ایماندار افسر کو جہلم تعینات کیا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں اور درپیش مسائل حل ہو سکیں۔

 

The post جہلم شہر محکمہ سوئی گیس میں ایماندار افسر کے تبدیل ہونے کے بعد عوام ذلیل وخوار appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles