Quantcast
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

نوٹوں کی چمک کا کمال

جہلم(غلام قادر مخلص) نوٹوں کی چمک کا کمال ،،کرپٹ ایس ایچ اوملک نثار نے منشیات فروشوں سے مک مکا کرکے آزاد کردیا اور فرضی خانہ پری کرنے کے لیے میڈیکل کے معصوم طالب علم کو قربانی کا بکرا بنا دیا ،منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا،،اہل علاقہ منشیات کے مقدمہ میں معصوم طالب علم شارخ علی کو بیگناہ پھنسانے پر سراپا احتجاج ،،16سالہ طالب علم کے والد چوہدری سکندر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ میرا بیٹاچوہدری شارخ علی جو میڈیکل کی تعلیم نورانی انسٹیٹیوٹ سے حاصل کر رہاہے ،مورخہ5اپریل 2016کو صبح میر ا بیٹا جس کی عمرتقریباََ 16سال ہے پڑھنے کے لیے کالج گیا تھانہ لِلہ کے ایس ایچ او ملک نثار نے اپنے ٹاؤٹو ں کے ذریعے فون کروا کر میرے بیٹے بلوایا اور اس پر جھوٹے مقدمہ منشیات میں پھنسا دیا ،ایس ایچ او ملک نثار اوراے ایس آئی گل زمان نے ٹاؤٹوں کے ذریعے بھاری معاوضہ لے کر دو لڑکے طاہر اقبال شاہ ولد اقبال شاہ ،عرفان شاہ ولد گلاب شاہ اور بسم اللہ ہوٹل عبدالرحمن کے ذریعے میرے بیٹے کو فون کر کے ہوٹل پر ٹوبہ اڈے پر بلایا اور اس پر چرس ڈال کر مقدمہ درج کردیا ،جوکہ اس کے پاس نہ تھی ، میرے بیٹے پر مقدمہ نمبر60منشیات کا جھوٹا درج ہواہے ،،چوہدری سکندر نے بتایا کہ مجھے پتہ چلا ہے کہ طاہر اقبال عرفان شاہ اور بسم اللہ ہوٹل والا عبدالرحمن سرعام منشیات فروخت کرتے ہیں ،،ایس ایچ او کے ساتھ ان کی ڈیل نہ ہورہی تھی جس پر ایس ایچ او ملک نثار نے ان تین منشیات فروشوں کو پکڑا،جس کے بعد ان منشیات فروشوں سے بھاری معاوضہ میں ڈیل ہوگئی ،اور خانہ پوری کرنے کے لیے انہوں نے میرے بے گناہ بیٹے کو قربانی کا بکرا بنادیا ،جوسرا سر ظلم ہے،میری اعلیٰ حکام وزیراعلیٰ پنجاب ،وزیر داخلہ ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او جہلم سے اپیل ہے کہ ایس ایچ او تھانہ لِلہ ملک نثار اور اے ایس آئی گل زمان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ،،اور اس کرپٹ ایس ایچ او کے خلاف فوری نوٹس لے کر میرے بیٹے پر اندراج جھوٹا مقدمہ انکوائری کرکے انصاف فراہم کیا جائے ،اور میرے بیٹے کے مستقبل کو ضائع ہونے سے بچایا جائے ،،
جہلم(بیورورپورٹ) تھانہ لِلہ کے ایس ایچ او ملک نثار نے اپناموقف دیتے ہوئے کہا کہ سو فیصد مقدمہ حقائق پر مبنی درج کیا ہے ،،اس سے چرس برآمد ہوئی ہے ،،یہ علاقہ مارٹن سے چرس خرید کر لارہا تھا جب اس کو گرفتا رکیا ،،

The post نوٹوں کی چمک کا کمال appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles