جہلم( میاں ناصر علوی)جلالپور شریف یوٹیلٹی سٹور پر لوٹ مار کی انتہا اور زائدالمیعاد اشیاء کی سر عام فروخت۔اضافی چارجنگ ہماری مجبوری ہے ہم سے موقف لینے کی بجائے ریجنل منیجر کا موقف لیں۔ سٹور انچارج ایریا مینجر راجہ ممتاز نے تمام تر الزامات سننے کے بعد جواب دینے کی بجائے موبائل کا سوئچ آف کر دیا۔تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدان خان کے قصبہ جلالپور شریف میں قائم یوٹیلٹی سٹور کے انچارج نے انتہا کر دی،بد اخلاق سٹور انچارج کا خواتین کے ساتھ ناروا رویہ گذشتہ روز میڈیا ٹیم نے عوامی شکایات پر جلالپور شریف میں قائم یوٹیلٹی سٹور کا وزٹ کیا اور اشیائے خوردونوش اور کاسمیٹکس کی زائدالمعیاد اشیاء پکڑ لیں یوٹیلٹی سٹور کے انچارج نے حقائق چھپانے کی غرض سے متعدد اشیاء صحافیوں کے ہاتھوں سے چھین کر گودام میں رکھنی شروع کر دیں اسی دوران جلالپور شریف محلہ تالاب جنوبی کی رہائشی خاتون رضیہ بیگم زوجہ محمد راسب یوٹیلٹی سٹور سے خریدا گیا سامان سر پر اٹھائے واپس سٹور پر پہنچ گئی اور بل ری چیکنگ کے بعد اصل قیمتیں لگائی گئیں اور اضافی وصول کی گئی رقم خاتون کو واپس کر دی گئی اس موقع پر عوام کی کثیرتعداد جمع ہو گئی اور لوگوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ صبح نو بجے سٹور کھولا جاتا ہے اور تقریباََ چار سے ساڑھے چار بجے بند کردیا جاتا ہے اور موصوف ریجنل مینجرنے اپنی تعیناتی کے طویل عرصہ میں تحصیل پنڈدادنخان کا دورہ تک نہیں کیاتاہم اضافی چارجنگ بابت کیے گئے سوال کے جواب میں سٹور کے انچارج مشتاق بلوچ نے کہا اس مُلک کو لوٹنے والے دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ہمارے سوپچاس اضافی وصول کرنے سے کون سی قیامت ٹوٹ پڑی ہے تاہم جب یوٹیلٹی سٹور کے انچارج مشتاق بلوچ سے جب سوال کیا گیا کہ آپ کس کے کہنے پر زائدالمعیاد اشیاء فروخت کر رہے ہیں اور خریداروں سے اضافی ریٹ چارج کیے جارہے ہیں تو سٹور انچارج نے کہا کہ اس سوال کا جواب آپ ایریا مینجر یا ریجنل مینجرسے طلب کریں جبکہ ایریا مینجر راجہ ممتاز کا موقف جاننے کے لیے جب اُن سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے تمام الزامات سننے کے بعد جواب دینے کی بجائے اپنا موبائل پاور آف کر دیا دوسری جانب ریجنل مینجر برام خان نیازی کا موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تو اُنہو نے منتھلی کے الزام ردکرتے ہوئے کہا کہ میں میں خود اس معاملے پر نوٹس لیتا ہوں اور ابھی ایریا مینجر کو بھیجتا ہوں۔
The post جلالپور شریف یوٹیلٹی سٹور پر لوٹ مار کی انتہا appeared first on جہلم جیو.