Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

سینئر صحافی راجہ فیاض الحسن کو پریس کلب کا سرپرستِ اعلیٰ نامزد کر دیا گیا

$
0
0
کھیوڑہ( راشد خان) سینئر صحافی راجہ فیاض الحسن کو پریس کلب کا سرپرستِ اعلیٰ نامزد کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل کھیوڑہ پریس کلب کے جملہ ممبران اور ان کی جنرل و ایگزیکٹو باڈیوں کا خصوصی اجلاس کلب کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ شہر کے سینئر صحافی راجہ فیاض الحسن کو کلب کا سرپرستِ اعلیٰ مقرر کر دیا جائے۔ سرپرستِ اعلیٰ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے شعیب کھوکھر نے کہا راجہ فیاض الحسن کو اس عہدۂ جلیلہ پر نامزد کرنے کی وجہ اس شہر میں ان کی سیاسی، سماجی ، علمی اور صحافتی حوالے سے د رخشان خدمات ہیں۔ملک محمد اجمل کا بیان تھا کہ راجہ فیاض الحسن کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ بیک وقت شعبۂ صحافت کی تینوں اقسام پرنٹ، الیکٹرانک اور فوٹو جرنلزم میں کام کر رہے ہیں۔محبوب جیلانی کا قیاس تھا کہ مذکورہ صحافی کی کلب کی سرپرستی فضیلت کی بات ہے۔ ملک رمضان کھوکھر کا کہنا تھا کہ راجہ صاحب اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اور ان کا شہر کے ممتاز گھرانا سے تعلق ہے ہم انھیں بحیثیت سرپرست خوش آمدید کہتے ہیں۔اجلاس میں علاوہ دیگرملک محمد اجمل،چودھری سلیم باگڑی، ملک محمد رمضان کھوکھر، ملک محبوب جیلانی،شعیب کھوکھر،راشد خان،چودھری آصف،واصف حسین،جمیل حسین،حبیب الرحمان،ذیشان افضل کھوکھراور زاہد حیات بھی موجود تھے۔

 

The post سینئر صحافی راجہ فیاض الحسن کو پریس کلب کا سرپرستِ اعلیٰ نامزد کر دیا گیا appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles