جہلم (بیورو رپورٹ) گورنمنٹ گرلزہائی سکول نمبر 1اور 2کی اساتذہ کی من مرضیاں، ہزاروں طالبات داخلوں سے محروم ،من مانے اعتراضات سے والدین پریشان،تفصیلات کیمطابق حکومت پنجاب کی جانب سے تمام طلبا و طالبات کوداخلوں میں آسانی فراہم کرنے کی ہدایات کو گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1،ہائی سکول نمبر 2اور میجر منیر شہید سکول سمیت متعدد سکولوں نے مکمل نظر اندازکردیا ہے اور طلبا وطالبات کوداخلوں میں سخت پریشان کیا جارہا ہے اور گورنمنٹ گرلزہائی سکول کی پرنسپل گلفرین ،میجر منیر شہید سکول کے ہیڈماسٹر اورنمبر2سکول کی اساتذہ نے سکول داخلوں کیلئے آنے والی طالبات پربے جا اعتراضات اور مسائل پیداکرنے شروع کررکھے ہیں اوراب تک چھٹی ، نویں کلاس میں داخلے نہیں ہوسکے، ہزاروں طلباو طالبات اور والدین ان سکولوں کے دھکے کھانے پر مجبور ہیں والدین اور طلبا کی بڑی تعداد نے وزیر اعلی پنجاب سے داخلوں میں بے جا اعتراضات اور داخلے نہ کرنے پر نوٹس کامطالبہ کیا ہے ۔
The post گورنمنٹ گرلزہائی سکول نمبر 1اور 2کی اساتذہ کی من مرضیاں appeared first on جہلم جیو.