Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

گورنمنٹ پرائمری سکول نئی آبادی کھرالہ کو اپ گریڈ کیا جائے

$
0
0
جہلم (محمداشتیاق پال،عبدالغفور بٹ)گورنمنٹ پرائمری سکول نئی آبادی کھرالہ کو اپ گریڈ کیا جائے، پرائمری سکول کی بلڈنگ جو دو سکولوں پر محیط ہے جس میں سٹاف اور بلڈنگ کا بھی کوئی مسلہ نہیں ہے، چھوٹی بچیوں کا دور سکول جانا مشکل ہے، ان خیالات کا اظہار چوہدری خالد صدیق وائس چیرمین یونین کونسل چک خاصہ کے ہمراہ سید محمد اقبال بخاری، محمد حبیب، چوہدری کامران گجر، عمران احمد، و دیگر نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گورنمنٹ پرائمری سکول نئی آبادی کھرالہ میں بچوں کی تعداد310 سے زائد ہے سٹاف اور کمروں کی تعداد بھی موجود ہے صرف محکمہ تعلیم نے اس سکول کو اپ گریڈ کرنا ہے جسکی وجہ سے والدین کی بچوں کو سکول چھوڑے اور واپس لانے کی پریشانی ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد از جلد سکول کو اپ گریڈ کر دیا جائے گا۔

 

The post گورنمنٹ پرائمری سکول نئی آبادی کھرالہ کو اپ گریڈ کیا جائے appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles