Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ٹی ایم اے جہلم کے اہلکار خدائی مدد کے انتظار میں

$
0
0
جہلم(رانا نویدالحسن )ٹی ایم اے جہلم کے اہلکار خدائی مدد کے انتظار میں، سکیل کو اپ گریڈ کرنے کے احکامات کو افسران بالا نے ہوا میں اڑا دیا غریب ملازم افسران کے دفتر کے چکر لگا کر تھک گئے وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈی سی اوجہلم نوٹس لیں،تفصیلات کے مطابق عرصہ تقریب 7سال سے محکمہ ٹی ایم اے جہلم میں تعینات سکیل 5کے ملازموں کو ان کے سکیل اپ گریڈ کے آرڈر مورخہ 4-1-2016کو جاری ہوئے اور ان غریب اہلکاروں نے اپنے دفتروں میں مٹھائی تقسیم کی اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی لیکن جب یہ غریب اہلکار اپنے سکیل کے اپ گریڈ ہونے کے لیٹر آرڈر لینے گئے تو افسران بالا نے ان کے سامنے مختلف قسم کے قانونی پیچیدگیاں رکھ دی کہ یہ نو رکنی کمیٹی فیصلہ کرے گی اس موقع پر ٹی ایم اے ملازم محمد ذوالقرنین حیدر،افتخار احمد،غلام قمر،محمد عثمان،وقاص علی و دیگر نے بتایا کہ یہ اپ گریڈ سکیل کا لیٹر پورے پنجاب گورنمنٹ کے محکموں کو جاری کیا گیا اور تمام اداروں نے اپنے ملازموں کے سکیل کو اپ گریڈ کر دیاہے۔ جس کی مثال ٹی ایم اے دینہ لوکل گورنمنٹ ،ٹی ایم اے پی ڈی خان اور دیگر محکموں نے ان احکامات کی روشنی میں اپنے ملازموں کو اپ گریڈ کر دیا گیا لیکن ٹی ایم اے جہلم میں تعینات ٹی او فنانس ملک منیر بلوچ جو کہ ہم کو تقریبا دو ماہ سے اپنے دفتر کے چکر لگوا رہا ہے کبھی کہتا ہے کہ آرڈر نورکنی کمیٹی کرے گی اور کبھی کہتا ہے کہ آگے ریفر کر دیئے ہیں ان غریب ملازموں نے اب خدائی مدد کا انتظار کرنا شروع کر دیا،انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور ڈی سی اوجہلم اقبال حسین خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ٹی ایم اے جہلم میں تعینات ٹی او فنانس ملک منیر سے رابطہ کیا گیا تو پتہ چلا کہ صاحب ایک ضروری میٹنگ میں مصروف ہیں اگر کوئی کام ہے تو کل آجائے اس حوالہ سے اگر ملک منیر بلوچ کوئی موقف دینا چاہے تو ہمارے اخبار کے صفحات حاضر ہیں۔

 

The post ٹی ایم اے جہلم کے اہلکار خدائی مدد کے انتظار میں appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles