پنڈدادنخان(سلیما ن شہباز)عبادت گاہوں،سکولوں اور پارکوں پر بز دلانہ حملے کرنے والے وحشی درندے اور ان کے بیرونی آقا اب اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں باری تعالیٰ نے شکست ان کے مقدر میں لکھ دی ہے اب ان کو بھاگنے کی کہیں بھی جگہ نہیں ملے گی محمد نذیر بھٹی ضلعی نائب صدر مسلم لیگ ن تفصیلات کے مطابق اقبال پارک لاہور کے سانحے کے دل خراش وقوعہ کے خلاف جس میں 76 کے قریب انسانی جانوں نے شہادتوں کا مرتبہ حا صل کیا ہے پوری قوم کو افسوس زدہ کر دیا ہے جبکہ اس دن مسیحی بھائیوں کا ایسٹر کا تہوار بھی تھا یہ گفتگو معروف سیاسی شخصیت مسلم لیگ ن ضلع جہلم کے نائب صدر محمد نذیر بھٹی آف کھیوڑہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کی انھوں نے کہا کہ ملک دشمن عنا صر اور ان کے آقاؤں کو معلوم ہونا چاہیے کہ پاکستان اسلام کا مضبوط قلعہ ہے اور اس کا حفا ظت خود باری تعالے کرے گا۔اب ملک دشمن عناصر کو ہماری بہادری افواج اور تما م قومی ادارے مل کر عبرت ناک شکست دیں گے اب را کے ایجنٹو ں کو بھاگنے نہیں دیا جائے گا۔میاں محمد نواز شریف وزیر اعظم پاکستان نے دشمن کو واضع پیغام دے دیا ہے۔عید تہواروں پر عبادت گاہوں،پارکوں،سکولوں پر حملے وحشی درندے کرتے ہیں جن کا مذہب اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔اسلام امن بھائی چارہ کا دین ہے۔انشاء اللہ ہمارا ملک بہت جلد دہشت گردی کے ناسور سے پاک ہو جائے گا اور دشمن کے تمام منصوبے خاک میں مل جائیں گے۔
The post پارکوں پر بز دلانہ حملے کرنے والے وحشی درندے ہیں،محمد نذیر بھٹی appeared first on جہلم جیو.