Quantcast
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

یونین کونسل چک خاصہ آج تک مسلم لیگ کا گڑھ رہا ہے،چوہدری طارق محمود محلہ زمان پورہ

جہلم(عبدالغفور بٹ،محمداشتیاق پال)میری اور میری تمام برادری گزشتہ نصف صدی سے مسلم لیگ کے ساتھ ہے ،ہم آج بھی مسلم لیگ ن کے سپاہی ہیں اور مسلم لیگ کیلئے ووٹ تو ووٹ تن من دھن لگانے کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں،یونین کونسل چک خاصہ آج تک مسلم لیگ ن کا گڑھ رہا ہے اور آئندہ بھی انشاء اللہ مسلم لیگ ن کا گڑھ رہیگا،مسلم لیگ ن کے امیدوار چیئرمین راجہ کامران حیات اور ان کے پورے پینل کی بھر پور حمایت کرتے ہیں ،ان خیالات کااظہار محلہ زمان پورہ کے چوہدری طارق محمود نے کارنر میٹنگ کے بعد میڈیا سے ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ ہماری برادری کی چار سو زائد ووٹ ہیں جو ہم آج تک مسلم لیگ ن کے امیدوار کو دیتے ہیں اس الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن کے امیدوار چیئرمین یونین کونسل راجہ کامران حیات اور ان کے پورے پینل کیلئے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہم سب شیر کو کامیاب کر کے مخالفین کو ناکوں چنے چبوا دیں گے،محلہ زمان پورہ کا ہر باشندہ مسلم لیگ ن کا دست راست اور میاں محمد نوا ز شریف کا سپاہی ہے،

 

The post یونین کونسل چک خاصہ آج تک مسلم لیگ کا گڑھ رہا ہے،چوہدری طارق محمود محلہ زمان پورہ appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles