جہلم(عبدالغفور بٹ)گورنمنٹ تبلیغ السلام ہائی سکول جہلم کے طالبعلم نے حسن قرات کے مقابلہ میں پنجاب بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔ یوم پاکستان کی خوشیوں میں لاہور میں منعقدہ تقریب میں حسن قرات سمیت مختلف مقابلوں میں پورے صوبے سے ہونہار طالبعلوں نے حصہ لیا۔ اس سے پہلے خافظ محمد حامد نے 23مارچ کو ڈویژنل سطح کے مقابلوں میں بھی حسن قرات میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول سیلہ کے محمد حمزہ نے مقابلہ حسن نعت میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ڈی سی او جہلم اقبال حسین خان اورای ڈی او ایجوکیشن انور فاروق نے صوبہ بھر میں اور ڈویژنل سطح پر پوزیشن حاصل کرنے پر جہلم کے طالبعلموں کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ اپنے ٹیلنٹ اور خداد صلاحیتوں کے بل بوتے پر ان طالبعلوں نے جہلم کا نام پورے صوبہ اور ڈویژ ن میں بلند کیا جس کے لئے وہ داد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلوں کے والدین اور اساتذہ کو بھی مبارکباد پیش کی۔
The post گورنمنٹ تبلیغ السلام ہائی سکول جہلم کے طالبعلم کی حسن قرات مقابلہ میں دوسری پوزیشن appeared first on جہلم جیو.