پنڈدادنخان(سلیما ن شہباز)بزرگ مسلم لیگ ن کے عہدیدار خان اعجاز پٹھان پنڈدادنخان پر رات کی تاریکی میں قاتلانہ و بزدلانہ حملہ کرنے والے ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے چوہدری بوٹا ضلعی صدر مسلم لیگ ن،اپنے کارکنوں کو عدم تحفظ کا شکار نہیں ہونے دیں گے اپنے کارکنوں کی نگہبانی حفاظت ہمارا فرض ہے خان اعجاز پارٹی کا سرمایہ ہیں حافظ راجہ اعجاز جنجوعہ ضلعی جنرل سیکر ٹری مسلم لیگ ن تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق جنرل سیکر ٹری و کونسلر تاجر رہنما خان اعجاز پٹھان کو نا معلوم افراد نے رات کی تاریکی میں ان پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا اور ان کی حالت تشوش نا ک ہے اور راولپنڈی ہسپتال میں داخل ہیں۔مسلم لیگ ن ضلع جہلم کے صدر چوہدری بوٹا نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے انھوں نے کہا کہ خان اعجاز شرافت کے پیکر ہیں ان پر فائرنگ کرنے والوں کو فوری طور پر قانو ن کے کٹہرے میں لایا جائے۔مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکر ٹری حافظ اعجاز جنجوعہ نے کہا کہ ہم اپنے کارکنوں کو عدم تحفظ کا شکار نہیں ہونے دیں گے خان اعجاز نے دور آمریت میں بھی مسلم لیگ کا جھنڈا تھام کر رکھا ہے انھوں نے پولیس کے اعلے حکام سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے تاکہ پنڈدادنخان کے تاجروں اور شہریوں میں اس واقعہ کے بعد جو غم و غضہ پایا جاتا ہے اس کا ازالہ ہو سکے۔عوام کے جان و مال کی حفاظت ہماری حکومت کی زمداری ہے
The post خان اعجاز پٹھان پر قاتلانہ و بزدلانہ حملہ کرنے والے ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے ،چوہدری بوٹا appeared first on جہلم جیو.