Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ضلع جہلم کی بارایسوسی ایشنز میں کروڑوں کی لاگت سے منرل واٹر پلانٹس نصب کرنیکی منظوری

$
0
0
جہلم( چوہدری عابد محمود +عامر شبیر کیانی) ضلع جہلم کی تینوں تحصیلوں کی بارایسوسی ایشنز میں کروڑوں کی لاگت سے منرل واٹر پلانٹس نصب کرنیکی منظوری،پلانٹس ضلع اور تحصیل کی کچہریوں میں صاف پانی میسر نہ ہونے سے وکلاء سمیت سائلین کے ہیپاٹائٹس سی اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہونے کی بڑھتی ہوئی شکایات پر ہائی کورٹ کے حکم پر نصب کئے جارہے ہیں، ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن نے راولپنڈی ڈویژن کے چاروں اضلاع کی تحصیلوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کرنے کے حوالے سے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کر دئیے۔تفصیلات کیمطابق جہلم کی تینوں تحصیلوں جن میں تحصیل پنڈ دادنخان، تحصیل سوہاوہ، تحصیل جہلم، میں موجود بار ایسوسی ایشن ایشنز میں کروڑوں کی لاگت سے منر ل واٹر پلانٹس نصب کرنے کے حوالے سے فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ جہلم سمیت راولپنڈی ڈویژن کے چاروں اضلاع کی تمام تحصیلوں جہاں بار ایسوسی ایشنز موجود ہیں کے وکلاء اور سائلین کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کرنے کے لئے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں۔ اگلے چند ماہ میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز جہلم ،تحصیل بار ایسوسی ایشن سوہاوہ، تحصیل بار ایسوسی ایشن پنڈ دادنخان میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کئے جائیں گے۔

 

The post ضلع جہلم کی بارایسوسی ایشنز میں کروڑوں کی لاگت سے منرل واٹر پلانٹس نصب کرنیکی منظوری appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles