جہلم( چوہدری عابد محمود +عمیراحمد راجہ) محکمہ تعلیم نے ضلع بھر کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ کرلیا ، چاروں تحصیلوں کے ڈپٹی ڈی ای اوز کو احکامات جاری کر دئیے کہ وہ اپنی تحصیلوں سے ایسے پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں جن کا محکمہ تعلیم سے الحاق نہیں، محکمہ تعلیم نے 15 نومبر تک الحاق کرنے کیلئے تعلیمی اداروں سے ریکارڈ طلب کر لیا، پرائیوٹ سکولوں کو اس بات کا بھی پابند کیا گیا ہے کہ وہ 2014 میں لی جانے والی فیسیں ہی بچوں سے وصول کریں گے جس تعلیمی ادارے نے زائد فیسوں کی وصولی کی اس تعلیمی ادارے کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔
The post محکمہ تعلیم نے ضلع بھر کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ کرلیا ، appeared first on جہلم جیو.