Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

صحا فیوں کی بقا اتفاق یگانت اور مضبوط اتحاد میں ہی ہے،یونس شہباز

$
0
0
پنڈدادنخان(سلیما ن شہباز)صحا فیوں کی بقا اتفاق یگانت اور مضبوط اتحاد میں ہی ہے جہلم کے صحافی الیکشن کے دوران پیدا ہونے والے اختلافا ت کو ختم کر کے پریس کلب میں نفاق ڈالنے والو ں کو ناکام کر دیں نو منتخب عہدیدار مبارک باد کے مستحق ہیں اور صحافیو ں کے اتفاق اور فلا ح و بہبودکے لیے ان کے کند ھوں پر بھاری ذمہ داری ہے یونس شہباز صدر ڈو یثز نل یونین آف جرنلٹس راولپنڈی تفصیلات کے مطابق ڈسٹر کٹ جہلم پریس کلب میں جمہور ی انداز سے الیکشن کا انعقاد کیا گیا اور میڈ یا ون گروپ اور جرنلسٹ گروپ کے سنئیر صحافیو ں کے پینل نے حصہ لیا اور دونوں گروپوں نے بھر پور انداز میں جمہوری طریقے سے الیکشن مہم چلائی۔گذشتہ روز ہونے والے الیکشن میں دونوں گرو پوں کا تاریخی کانٹے دار مقابلہ ہوا جس میں میڈیا ون گروپ کے چوہدری عابد محمود صدر جبکہ عبدلغفور بٹ جنرنلسٹ گروپ کے نائب صدر اور میڈیا ون گروپ کی ہی چوہدری ریاض گوندل جنرل سیکر ٹری،مرزا طاہر محمود جوائنٹ سیکر ٹری،عاطف بٹ فنا نس سیکر ٹری منتخب ہو گئے ہیں۔ڈویثز نل یونین آف جنرنلٹس راولپنڈی کے صدر یونس شہباز آ ف کھیو ڑہ نے جہلم کے غیور صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا کہ انھوں نے ہمیشہ دلیرانہ صحافت کی ہے اور الیکشن کے پر امن انعقاد پر مبارک باد دی ہے کہ انھوں نے جمہوری طریقے سے اپنے نما ئندوں کو منتخب کیا ہے اور دونوں گروپوں میں سنئیر صحافیوں کی موجودگی میں ماحول پر امن رہا ہے۔ انھو ں نے کہا کہ ہماری بقا اتفاق یگانت اتحاد میں ہے دونوں گروپ الیکشن کے اختلاف بھلا کر ایک دوسر ے کے دست بازو بن کر پریس کلب میں نفاق ڈالنے والوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں اور ہم سب مل کر صحا فیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں انھوں نے منتخب عہدیداروں کو ڈو یثز ن بھر کے صحافیوں کی طرف سے مبارک باد بھی دی ہے۔

 

The post صحا فیوں کی بقا اتفاق یگانت اور مضبوط اتحاد میں ہی ہے،یونس شہباز appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles