جہلم(جہلم جیو)محکمہ بہبود آبادی پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی ’’ہفتہ خاندانی منصوبہ بندی‘‘ کے تحت عوام میں بڑھتی ہوئی آبادی کے مضمرات اور خاندانی منصوبہ بندی کے کردار کے بارے میں آگاہی پیداکرنے کیلئے تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ضلعی آفیسر محکمہ بہبود آبادی حسن خالد وڑائچ نے کہاکہ آگاہی مہم کے تحت واک، سپیشل گروپ میٹنگز، کوئز مقابلے ، سیمینار اور نوجوانوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جبکہ لوکل کیبل نیٹ ورک اور عوامی مقامات پر بینرز اور پوسٹر آویزاں کرکے عوام میں آگاہی پیدا کی جا رہی ہے۔
The post ضلع جہلم میں بھی ’’ہفتہ خاندانی منصوبہ بندی‘‘ کے تحت تقاریب کا انعقاد appeared first on جہلم جیو.