Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پنجاب ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ کے تحت سکارشپ حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے عزا ز تقریب

$
0
0
جہلم(جہلم جیو)پنجاب ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ کے تحت سکارشپ حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے عزا ز میں گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ فار بوائز کالج جہلم میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر (اے ڈی سی) جہلم عمران رضا عباسی تھے جبکہ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر رانا نسیم احمد خان اور کالج پرنسپل محمد نذیر چوہدری نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب میں طلباء اور اساتذہ کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، اے ڈی سی عمران رضا عباسی نے کہاکہ پنجاب ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ سکالرشپ پنجاب حکومت کا ذہین اور محنتی طالبعلوں کی حوصلہ افزائی کا انقلابی اقدام ہے اور اس سال ڈیڑھ لاکھ ہونہار طلبہ و طالبات کو پنجاب ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ کے ذریعہ فنڈ زدئیے جا رہے ہیں جن کی مجموعی مالیت 16 ارب روپے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کے اس اقدام کی جسقدر بھی تعریف کی جائے کم ہے اور اس پروگرام سے ہونہار طالبعلموں کو مذید محنت کا شوق پیدا ہو گا اور ملک کی بھاگ دوڑ مستقبل میں انہی ہونہار طالبعلموں نے ہی سنبھالنی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز رانا نسیم احمد خان نے کہاکہ پنجاب حکومت نے تعلیم کے شعبہ میں انقلابی اقداما ت کئے ہیں جن کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہاکہ پوزیشن ہولڈر طالبعلموں کو سٹیٹ گیسٹ کا پروٹول دینا ایک ایسا اقدام ہے جس سے طالبعلموں کا مورال برھتا ہے اور قابل اور ذہین طالبعلوں کو ایسی حوصلہ افزائی پہلے کبھی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ دانش سکولوں کا قیام اور ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ کا قیام بھی ایسے اقدام ہیں جن کے نتائج آنے والے سالوں میں انہتائی دورس ہونگے اور ملک کو قابل او ر ذہین نوجوان کی قیادت میسر آئے گی۔

 

The post پنجاب ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ کے تحت سکارشپ حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے عزا ز تقریب appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles