جہلم(افتخار کاظمی)پاکستان تحریک انصاف ایک منظم اور پر عزم جماعت ہے ،شیخ اظہر اعجاز،ان خیالات کااظہار پی ٹی آئی کے شیخ اظہر اعجازنے کیا۔انہوں نے کہا کہ نہ تو ہماری کسی سے ضد ہے اور نہ ہی پی ٹی آئی کا کسی سے مقابلہ ہے سیاست سب کا حق ہے،مگر پازیٹو سیاست ہی عوام کو مطمئن اور جماعت کو منظم رکھتی ہے،وقت اور کارکردگی خود یہ ثابت کر دیتی ہے کہ کون عوام اور ملک کی فلاح وبہبود اور ملک کی بہتری کیلئے کام کررہی ہے ،تحریک انصاف انشاء اللہ عوام کی فلاح وبہبود اور ملک کی ترقی کیلئے کام کر رہی ہے اور کرتی رہے گی ،شیخ اظہر اعجاز نے مزید کہا کہ گو کہ ابھی بڑی مشکلات کا سامنا ہے لیکن مشکلات سے نکل کر ہی راحت ملتی ہے ہماری سیاسی جماعت تحریک انصاف جو کہ عوام کو انصاف دلا کر اور ان کے مسائل کو دور کر کے ہی اپنے سیاسی کردار اور اپنے ورک کا ثبوت دے رہی ہے اور انشاء اللہ دیتی رہے گی۔
The post پاکستان تحریک انصاف ایک منظم اور پر عزم جماعت ہے ،شیخ اظہر اعجاز، appeared first on جہلم جیو.