Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم پریس کلب کے الیکشن کے جرنلسٹ پینل کے عہدیداران کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ

$
0
0
جہلم(مرزا جویر اقبال)جہلم شہر کے وسط مقامی ہال میں جہلم پریس کلب کے الیکشن2016,17کے جرنلسٹ پینل کے عہدیداران کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ،عشائیہ میں جہلم دینہ سرائے عالمگیر کے صحافیوں کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی،عشائیہ کے میزبان سابق صدر جہلم پریس کلب ڈاکٹر سہیل امتیاز خان تھے ،جرنلسٹ پینل کے امیدواروں نے مہمانوں کو پھول پیش کر کے ان کا استقبال کیا۔ جب سے الیکشن مہم جاری ہے ہر میٹنگ اور عشائیہ میں شرکت کرنے والوں کے پھول پیش کرنا جرنلسٹ پینل کا معمول ہے جو کہ ان کی طرف سے محبت کا پیغام ہے گزشتہ رات عشائیہ میں شرکت کرنے والے صحافیوں نے جہلم پریس کلب کے الیکشن میں جرنلسٹ پینل کے امیدواروں کو مکمل حمایت کا یقین دلایا اور اس امر کااظہار کیا کہ حقیقی معنوں میں ووٹ کا حق صرف جرنلسٹ پینل کو ہے اور انشاء اللہ فتح بھی جرنلسٹ پینل کی ہو گی۔اس موقع پر عشائیہ کے میزبان ڈاکٹر سہیل امتیاز خان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم اپنے کسی صحافی بھائی کی تذلیل کو برداشت نہیں کریں گے اور کسی کو بھی حق حاصل نہیں آئندہ کسی کو جرات نہیں ہو گی کہ کسی صحافی کے خلاف کوئی بات کرے۔اس موقع پر تقریب کے شرکاء نے جرنلسٹ پینل کے نامزد کردہ امیدوار برائے صدر چوہدری سہیل عزیز،امیدوار برائے نائب صدر عبدالغفور بٹ،امیدوار برائے جنرل سیکرٹری دلنواز احمد،امیدوار برائے جوائنٹ سیکرٹری چوہدری محمد شہزاد،امیدوار برائے فنانس سیکرٹری رانا نوید الحسن کو اپنی بھر پور حمایت کا یقین دلایااور اس عزم کااظہار کیا کہ ہم آخری دن تک انتخابی مہم کو زو ر و شور سے جاری رکھیں گے اور ہماری یہی محنت کامیابی کی ضامن ہوگی۔

 

The post جہلم پریس کلب کے الیکشن کے جرنلسٹ پینل کے عہدیداران کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles