Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

چوٹالہ آئی کیمپ،جہلم رائل کلب کا ماہانہ نواں اجلاس زیر صدارت لائن جاوید اسلام قریشی منعقد ہوا

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)جہلم رائل لائنز کلب کا ماہانہ نواں اجلاس زیر صدارت صدر لائن جاوید اسلام قریشی منعقد ہوا،جس میں گزشتہ ہونے والا میگا آئی پروجیکٹ اور گائنی میڈیکل سپیشلسٹ کیمپ چوٹالہ کو سراہا جس میں 37 آنکھوں کے آپریشن اور سینکڑوں غریب مستحق آنکھوں کے مریضوں کا چیک اپ اور مفت ادویات فراہم کیں گئیں اور1257غریب و مستحق مریض جس میں 603 گائنا کالوجسٹ لیڈی ڈاکٹر شہزانہ امتیا ز نے خواتین کو چیک کیا اور ان کے موقع پر ٹیسٹ بھی کیا اور ادویات بھی فراہم کیں ۔آئی سپیشلسٹ لائن ڈاکٹر خالد محمود ڈار ،میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر توقیر،ڈاکٹر شکیل جنرل فزیشن ،ہومیو ڈاکٹر صفدر برلاس اور ہیلتھ سے متعلقہ معاونین اور ڈاکٹروں کی کارکردگی کو سراہا گیا، 3اپریل کو دوسرا میڈیکل کیمپ میگا پروجیکٹ غریب مستحق مریضوں کیلئے چک دولت کے مقام پر منعقد ہو گا ، جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ گورنر 305این 2لیڈر آف دی ایئر لائن شفقت خاور چوہدری ہوں گے اور خصوصی طور پر وائس ڈسٹرکٹ گورنر( ون) لائنیزمیڈم ستارا ستوت ، وائس ڈسٹرکٹ گورنر(ٹو)لائن میجر(ر) انور مرزا،ریجن چیئرپرسن جہلم لائن شکیل سیٹھی،زون چیئرپرسن ون جہلم لائن مظہر اکرام شرکت کریں گے جبکہ جہلم رائل لائنز کلب (کلب کنویشن)15اپریل2016 ؁ء کو جہلم کے مقامی ہوٹل میں ہوگا۔اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں وائس ڈسٹرکٹ گورنر (ٹو)لائن میجر(ر)انور مرزا،زون چیئرپرسن جہلم ون لائن مظہر اکرام،وائس پریذیڈنٹ ون جہلم رائل لائنز کلب لائن یاسر حسین،سیکرٹری لائن خرم اسماعیل،خرانچی لائن وقار حسین،ممبر شپ چیئرپرسن لائن عبدالغفور بٹ،چیئرپرسن لٹریسی لائن غلام رسول،ڈسٹرکٹ سوشل میڈیا چیئرپرسن ایس ایل ایس لائن ملک سرفراز ،لائن راشد بٹ،لائن وقاص بٹ،لائن خضر محمود ،لائن شکیل بٹ،لائن نوید طالب،لائن دانش ودیگر لائنز کی کثیر تعداد موجود تھے۔

 

The post چوٹالہ آئی کیمپ،جہلم رائل کلب کا ماہانہ نواں اجلاس زیر صدارت لائن جاوید اسلام قریشی منعقد ہوا appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles