جہلم(وسیم تبریز)جماعۃ الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاونڈیشن کے زیراہتمام پریس کلب جہلم کے سبکدوش ہونے والے عہدیدارن کو اور میڈیا ون تنظیم کے عہدیدران کو قرآن مجید کے تحائف دئیے گئے،اس موقع پر جماعۃ الدعوۃ کے ضلعی مسؤل عبدالغفار منصور اور ایف آئی ایف جہلم کے نگران محمد افضل اور دیگر اراکین نے شرکت کی اس موقع پر جماعۃ الدعوۃ کے ضلعی مسؤل عبدالغفار منصور نے کہا کہ آجکل کے دور میں میڈیا کا بہت بڑا کردار ہے ،اور میڈیا معاشرے کی آنکھ ہے ،اور اس کا مثبت کردار عوام الناس کے حق میں ہے ،انہوں نے کہا جماعۃ الدعوۃ نے ہمیشہ صحافیوں کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے اور یہی وجہ ہے ہمارے صحافی بھائی ہماری مثبت آواز کو عوام الناس تک پہنچاتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ جماعۃ الدعوۃ پاکستان کی واحد نمائندہ جماعت ہے جو بلا تفریق اور مذہب ہر ایک کی خدمت اپنا فرض سمجھ کر کرتی ہے ،اور یہی بات ہے کہ جب بھی ملک پاکستا ن پر کوئی ایسی مصیبت آئی جماعۃ الدعوۃ نے سب سے پہلے اپنے آپ کو پیش کیا اور آئندہ بھی ان شاء اللہ ہم وطن عزیز کی خدمت میں پیش پیش رہیں گے،اسکے بعد ایف آئی ایف جہلم کے نگران محمد افضل نے ایف آئی ایف کی سالانہ سرگرمیو ں پر روشنی ڈالی
The post میڈیا ون تنظیم کے عہدیدران کو قرآن مجید کے تحائف دئیے گئے appeared first on جہلم جیو.