Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

چوہدری منظور رضا کیپری کی اسلام آباد میں مرکزی راہنماؤں سے ملاقات

$
0
0
جہلم(محمداشتیاق پال)پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کے راہنما چوہدری منظور رضا اشرف کیپری کی اسلام آباد میں مرکزی راہنماؤں سیف اللہ نیازی اور نعیم الحق سے ملاقات،نوجوان انٹرا پارٹی الیکشن بھر پور شرکت کریں اور آئندہ الیکشن میں ضلع جہلم پاکستان تحریک انصاف قومی اور صوبائی الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے۔انٹرا پارٹی الیکشن میں امیدوار سازگار ماحول بنائیں اور ورکرز کو اعتماد میں لیں،ہارنے والے جیتنے والے کے دست بازؤ بنیں۔ان خیالات کااظہار چوہدری منظور رضا اشرف کیپری نے اسلام آباد میں مرکزی راہنماؤں سیف اللہ نیازی اور نعیم الحق سے ملاقات کے دوران کیاانہوں نے کہا کہ میری اپنے سینئر راہنماؤں پہلی باضابطہ میٹنگ میرا پارٹی کے حوالہ سے کردار سب کے سامنے عیاں ہے اس کی ایک مثال کہ میں نے بلدیاتی الیکشن میں اپنی یونین کونسل کی چھ نشستوں میں تین نشستوں پر پی ٹی آئی کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ آنے والا وقت پاکستان تحریک انصاف کا ہے،انہوں نے ورکرز کو کہا کہ پارٹی کے اندر گروپ بندی سے بہتر ہے کہ ہم یکجان ہو کر پارٹی کے منشور کو عوام تک پہنچائیں جو ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

 

The post چوہدری منظور رضا کیپری کی اسلام آباد میں مرکزی راہنماؤں سے ملاقات appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles