جہلم(جہلم جیو)ڈی سی او جہلم اقبال حسین خان نے کہاکہ 14 مارچ (سوموار) سے شروع ہونیوالی تین روزہ انسداد پولیو مہم کی تمام ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائیگی جبکہ والدین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پہلی فرصت میں انسداد پولیو کے قطرے پلائیں۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ انسداد پولیومہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے ایک لاکھ انہتر ہزار بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائیں جائیں گے اور اس مقصد کے لئے 358 موبائل ٹیمیں، 66فکسڈ ٹیمیں اور19ٹرانزت ٹیمیں مقرر کی گئیں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر کنول بتول،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر آصف علی خان اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ڈی سی او اقبال حسین خان نے کہاکہ خانہ بدوش اور پختون خاندانوں کو ہر صورت انسداد پولیو قطرے پلائیں جائیں اور پنڈ دانخان اور سوہاوا کے دوردراز علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ انسداد پولیو مہم کوکامیاب بنانا ہمارا قومی فریضہ ہے اور ہمیں ہر صورت اس مہم کو کامیاب بنانا ہے تاکہ پولیو کے خاتمہ کو یقینی بنایا جا سکے ۔ انہوں نے کہاکہ علماء کرام بھی انسداد پولیو قطرے کے حوالے سے غلط پراپیگنڈہ کے خاتمے میں اپنا کردار ادا رکریں اور شہریوں کو اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی ترغیب دیں۔اس موقع پر ڈی سی او اقبال حسین خان کو انسداد پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
The post تین روزہ انسداد پولیو مہم کی تمام ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائیگی ،ڈی سی اوجہلم appeared first on جہلم جیو.