جہلم (حاجی طاہر)تھانہ ڈومیلی پولیس کی بااثر ملزمان سے ملی بھگت 60سالہ زرینہ بی بی انصاف کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ،تفتیشی اے ایس آئی عمران امجد کا متاثرہ عورت پر صلح کے لیے دباؤاور خطرناک نتائج کی دھمکیاں بوڑھی عورت کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق 31ستمبر کو تھانہ ڈومیلی کی حدود ڈومیلی کی رہائشی ضعیف العمر زرینہ بی بی پر گاؤں کے رہائشی الفت حسین ولد فضل حسین نے اپنے بیٹے اور بیٹیوں کے ہمراء وحشیانہ تشددکیا جسے فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر ڈومیلی پہنچایا گیا وہاں سے اسے ڈی ایچ کیو جہلم منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹر نے میڈیکل رپورٹ دی جس میں وہ شدید زخمی ثابت ہوئی اور دانت بھی ٹوٹا ہو اتھا ڈاکٹر کی رپورٹ کے مطابق چھ ملزمان پر دفعہ 337یو 1،337ایف 1،337ایل 2،147،149کے تحت تھانہ ڈومیلی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور ساتھ ہی تفتیشی عمران امجدنے مدعی مقدمہ پر صلح کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا کہ بہتر ہے تم صلح کر لو کیونکہ ملزمان بااثر ہے ان کا کچھ نہیں بگڑے گا 60سالہ ضعیف العمر عورت کی اعلیٰ حکام سے پر زور اپیل ہے کہ وہ نوٹس لے کر مجھے انصاف دلائیں
The post تھانہ ڈومیلی پولیس کی بااثر ملزمان سے ملی بھگت 60سالہ زرینہ بی بی انصاف کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ، appeared first on جہلم جیو.