Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

نیشنل ہائی وے اتھارٹی دریا ئے جہلم نیا پل سے لاہور موڑ تک سروس روڈ کی تعمیر جلد ازجلد ممکن بنائیں

$
0
0
جہلم (چوہدری سہیل عزیز)نیشنل ہائی وے اتھارٹی دریا ئے جہلم نیا پل سے لاہور موڑ تک سروس روڈ کی تعمیر جلد ازجلد ممکن بنائیں جہلم کے عوامی سماجی و کاروباری حلقوں کا پرزور مطالبہ، سروس روڈ نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کے علاوہ آئے روڈ حادثات ہو رہے ہیں جس سے جانی مالی نقصان ہو رہا ہے ،تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے کی طویل عرصہ پہلے تعمیر و توسیع ہوئی مگر ابھی تک دریائے جہلم سے لاہور موڑ اوور ہیڈ برج تک سروس روڈ نہیں ہے جس کی وجہ سے سائیکل موٹرسائیکل چنگ چی رکشہ وغیرہ جب جی ٹی روڈ سے گزرتے ہیں تو بڑی گاڑیوں کے ساتھ حادثات معمول بن چکے ہیں جس کی وجہ سے جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے کئی بار نشاندہی کے باوجود ابھی تک نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ذمہ داران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی جہلم کے عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نیشنل ہائی وے کی سروس روڈ دریائے جہلم نیا پل سے لاہور موڑ تک جلد ازجلد مکمل کرنے کیلئے احکامات جاری کریں تاکہ اہل جہلم کو اس اذیت سے نجات مل سکے۔

 

The post نیشنل ہائی وے اتھارٹی دریا ئے جہلم نیا پل سے لاہور موڑ تک سروس روڈ کی تعمیر جلد ازجلد ممکن بنائیں appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Latest Images

Trending Articles



Latest Images