جہلم (چوہدری سہیل عزیز)جہلم مخدوم آباد میں صفائی کا ناقص انتظام ،ٹی ایم اے کے عملہ کی نااہلی ،اہل علاقہ کا اصلاح واحوال کا مطالبہ،جہلم برلب جی ٹی روڈ مخدوم آباد کے علاقہ میں ٹی ایم اے کے صفائی کے عملہ کی غفلت کا یہ عالم ہے کہ کئی ماہ سے کوئی بھی خاکروب گلیوں نالیوں کی صفائی کیلئے نہیں آیا جس کی وجہ سے گلیاں نالیاں کوڑا کرکٹ اور کیچڑ سے اٹی ہوئی ہیں اور اہل علاقہ شدید پریشانی کا شکار ہیں اور یہ کیچڑ اور غلاظت سے اٹھنے والا تعفن بیماری کا سبب بن رہا ہے،اور اہل علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت عرصہ دراز سے صفائی کراتے ہیں حالانکہ یہ ٹی ایم اے کے عملہ کی ڈیوٹی ہے کہ وہ صفائی کا کام ذمہ داری سے انجام دیں اہل علاقہ نے ٹی ایم او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مخدوم آباد کا دورہ کریں تاکہ انہیں آگاہی ہو سکے کہ یہاں کے عوام کس مشکل سے دو چار ہیں اور جلد ازجلد صفائی کے انتظامات کیے جائیں۔
The post جہلم مخدوم آباد میں صفائی کا ناقص انتظام ، appeared first on جہلم جیو.