جہلم (محمداشتیاق پال)اسلام نے عورت کو جو مقام دیا ہے اور اسکے حقوق کو واضح طور پر نمایاں کیا، جب عورت کو اپنے حقوق کا ہی علم نہ ہونا ایک الگ بات ہے، ہمارے ملک میں اگر خواتین کو100 فیصد حقوق نہیں مل رہے لیکن ان کی شرح اتنی بھی قلیل نہیں ہے، جہاں تک بات زبردستی کی شادی، ونی، اور کم عمری کی شادیاں ہو رہی ہے تو کیا ہم نے ابھی تک خواتین کو حق نہ دینے اور دینے والوں میں توازن پیدا کیاہے ۔۔؟ تنظیم خیر الناس جہلم کے زیر اہتمام8 مارچ خواتین کے عالمی دن کے حوالہ سے ایک سیمینار منعقد ہوا جسکی مہمانان گرامی بیگم چوہدری محمد یوسف، بیگم گلزار اور مسز شمیم تھیں، اس سیمینار میں عاصمہ بانڈے ایڈووکیٹ، شاویز مظفر سوشیالوجسٹ(پنجاب یونیورسٹی لاہور) عمر بٹ صدر تنظیم الفلاح و دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ مہمانان خصوصی نے چوہدری محمد یوسف کی طرف سے تین خواتین کو سلائی مشین جبکہ مہمانان گرامی نے بچیوں کو تنظیم خیرالناس کے دستکاری سکول اور بیوٹیشن میں اول دوئم سوئم پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں اسناد اور شیلڈز پیش کیں۔ دستکاری سکول کی طالبات نے زبردستی کی شادیوں پر ایک بھرپور ٹیبلو پیش کیا۔ چوہدری محمد اقبال ایڈمنسٹریٹر تنظیم خیرالناس نے 8 مارچ خواتین کے عالمی دن کو گذشتہ کئی سالوں سے منانے اور عوام میں شعورو آگہی بیدار کرنا قرار دیا، اس موقعہ پر سینئر صحافی محمد اشتیاق پال، سید زاہد اقبال سرپرست تنظیم الفلاح، سماجی کارکن چوہدری محمد یواس (جادہ)، ڈاکٹر یوسف راہبر تنظیم صحت جہلم ، چوہدری محمد اکرم، منظور سلطانی، محمد اکرام، محمد انعام نے خصوصی طور پرشرکت کی، اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں تنظیم کے ممبران بالخصوص تنظیم خیرالناس جہلم شعبہ خواتین اور ورکرز نے اہم کردار ادا کیا۔
The post اسلام نے عورت کو جو مقام دیا ہے اور اسکے حقوق کو واضح طور پر نمایاں کیا، appeared first on جہلم جیو.