Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ضلع چکوال و ضلع جہلم کے سنگم پر واقع دربار پیر کھارا شریف کے اطراف میں سینکڑوں ٹھیے مسمار

$
0
0

للِہ( سروے رپورٹ : نور چغتائی + اکرام اللہ فوٹو وقاس بشیر )ضلع چکوال و ضلع جہلم کے سنگم پر واقع دربار پیر کھارا شریف کے اطراف میں مارکیٹیں،ہوٹل ،کھوکھے اورسینکڑوں ٹھیے مسمار کر دئیے گئے پیر کھارا شریف اور لِلہ شریف سینکڑوں لوگ چیخ اٹھے تاجروں نے کروڑوں روپے کی اشیاء خرید رکھی ہیں حضرت پیر محمد کرم شاہ ٹوپی والی سرکار ؒ کے سالانہ عرس کو چند دن باقی ہیں یکم چیت کو عرس و میلہ شروع ہو جاتا ہے جو کہ تقریباً ڈیرھ دو ماہ تک جاری رہتا ہے اس عرصہ میں لاکھوں زائرین دربار شریف پر حاضری دینے آتے ہیں یہاں کے دوکانداروں کی آمدن کا زریعہ یہ عرس ہوتا ہے دوکانیں مسمار ہونے پر سینکڑوں دوکان دار مکمل طور پر بے روز گار ہو چکے ہیں ان کے چولہے بند ہو گئے ہیں بچوں کی تعلیم پر اثر پڑ رہا ہے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان چوہدری محمد اشرف گجر نے ضلع جہلم کی حدود میں محکمہ جنگلات کی جگہ پر تجاوزات گرا دیں جبکہ ضلع چکوال کی انتظامیہ نے ابھی تجاویزات کے خلاف اپریشن شروع ہی کیا تھا کہ تاجروں نے احتجاج کر دیا جس پر انتظامیہ واپس چلی گئی تاجروں نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور ڈی سی او چکوال سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں دو ماہ کا وقت دیا جائے تا کہ ہم جمع شدہ سٹاک ختم کر سکیں ہم نے سال بھر کی کمائی کا سامان خرید رکھا ہے جو عرس میلے پر فروخت کرنا ہے جس سے اگلا پورا سال ہم نے گھر کا خرچہ چلانا ہے اور بچوں کا پیٹ پالنا ہے خدارا ہم پر رحم کریں ضلع چکوال کی انتظامیہ نے پیر کھارا شریف میں باقی تمام دکانیں منہدم کرنی ہیں جس سے تاجروں میں سخت تشویش کی لہر پائی جاتی ہے
للِہ ( سروے رپورٹ ) پیر کھارہ شریف کے تاجر جن کی دکانیں گرادی گئیں ہیں گزشتہ روز ان تاجروں نے لِلہ میں آ کر للِہ چوک پر پر آمن احتجاج کیاتاجروں نے وزیر اعلی پنجاب ،وزیر اعظم ،چیف آف آرمی سٹاف جنرل رحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ دو ماہ تک دکانیں نہ گرائی جائیں اور دربار محکمہ اوقاف کے حوالے کیا جائے اس موقع پر تھانہ للِہ پولیس میں موجود رہی ایس ایچ او تھانہ للِہ کا کہنا تھا کہ پر امن احتجاج کریں کسی کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دی جائے گی
للِہ ( سروے رپورٹ ) حضرت پیر محمد کرم شاہ ؒ المعروف ٹوپی والی سرکار نے اپنی ساری زندگی عبادت میں گزاری جنگل میں اپنا مسکن بنایا پہاڑ کی چوٹی پر اللہ پاک کی عبادت کرتے رہے چیت کا پورا مہینہ دنیا بھر سے لاکھوں زائرین حاضری دیتے ہیں گردہ میں پتھری کے مریض غیر معمولی شفا یاب ہو رہے ہیں چیت کے مہینہ میں زروانہ ہزاروں گاڑیوں میں لاکھوں زائرین روزانہ شرکت کرتے ہیں اس مہینہ میں موٹر وے ایم 2پر للِہ انٹر چینج کی آمدنی میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے

The post ضلع چکوال و ضلع جہلم کے سنگم پر واقع دربار پیر کھارا شریف کے اطراف میں سینکڑوں ٹھیے مسمار appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles