جہلم(سید افتخار کاظمی)پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی خواتین کا عالمی دن نہایت عقیدت سے منایا گیا اس سلسلہ میں مختلف این جی اوز کی خواتین نے سیمینار منعقد کیے،جس میں عورتوں کے حقوق کے بارے میں روشنی ڈالی گی،اس سلسلہ میں عورتوں کے حقوق پر بات کرتے ہوئے صباحت رضوی نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور اسلام میں جتنے حقوق خواتین کے لیے ہیں شاہد کسی اور معاشرے میں خواتین کو حاصل ہیں،کیونکہ بحیثیت ماں بیٹی بہن اور بیوی عام خاتون کا کردار متعین کروا کے اور عورت کی عزت ناموس کی حفاظت کی ہے اگر ہمارا معاشرہ حکومت اور قانون ساز ادارے اسلامی تعلیمات سے راہنمائی حاصل کریں اور سنجیدگی کا مظاہرہ کریں تو تقریبا تمام مسائل جس میں خواتین گرفتا ر ہیں وہ سب حل ہو جائیں،لیکن افسوس سرکاری سطح پر خوش نما نعرے تو لگائے جاتے ہیں اور خواتین کے حقوق کے نام پر کام کرنے والی این جی اوز فنڈ تو جمع کر لیتی ہیں لیکن مسائل کے حل کے حوالہ سے کوئی سنجید ہ کاروائی نہیں کی جاتی ۔ہمیں چاہیے کہ ہم بھی اپنے مذہب اسلام کے مطابق خواتین کو معاشرے میں جو حقوق دیے گئے ہیں اس کی پاسداری کریں۔
The post خواتین کو معاشرے میں جو حقوق دیے گئے ہیں اس کی پاسداری کریں۔صباحت رضوی appeared first on جہلم جیو.