جہلم (سید اکرم شاہ) مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین میر پور آزاد کشمیر کی خواتین اپنی پارٹی مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کے لئے جو کردار ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے خواتین کی محنت انشاللہ رنگ لائے گی ان خیالات کا اظہار مرکزی جوائنٹ سیکر ٹری مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر محترمہ وحیدہ شمیم نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک بلبلہ ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے جو بویا ہے وہ کاٹے گی اپنے مفاد کے لئے اپنی پارٹیاں چھوڑ کر سیاست کرنے والے عوام سمیت کسی سے بھی مخلص نہیں ہیں اب عوام ایسے لوگوں کو دل سے نکال چکے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)ملک کی سب بڑی جماعت ہے جو غریبوں کا درد رکھتی ہے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں بہت جلد بر سر اقتدار میں آ کر مجاوروں اور کرپٹ لوگوں سے ان کی ہوئی کرپشن کا حساب لے گی پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت کے عوام دشمن اقدامات سے کشمیر کو نا قابل تلافی نقصان پہنچ چکا ہے انہوں نے کہا کہ آذاد کشمیر میں جتنی کرپشن موجودہ پیپلز پارٹی کے دور میں ہوئی ہے یا ہو رہی ہے اس کی مثال نہیں ملتی ہے آزاد کشمیر کے کرپٹ اور ظالم حکمرانوں نے عوام کو مسائل کے دلدل میں دھکیلنے کے بجائے کچھ نہیں کیا ہے انہوں نے کہا کہ کھنڈ رات نماسڑکوں ٹوٹی پھوٹی گلیوں کی حالت کو دیکھ کر ان کی نا اہلی اور لوٹ مارکا منہ بولتاثبوت ہے کرپٹ اور کرپشن کرنے کے ماسٹر مانئڈ حکمرانوں کی تعمیرو ترقی کے بلند و بانگ نعروں کو سن کر آزاد کشمیر کے با شعور عوام کے سر شرم جھک جاتے ہیں انہوں نے کہا کے اب ان کرپٹ لوگوں کے احتساب کا وقت بہت قریب آ چکا ہے آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کامیابی حاصل کرے گی اور کشمیر میں کلین سویپ کرے گی اور کرپٹ مجاوروں سے پائی پائی کا حساب لے گی انہوں نے کہا عوام باشعور ہیں عوام سمجھتے ہیں کے پیپلز پارٹی حکومت راہ فرار اختیار کر رہی ہے انہوں کہا کہ سیاسی اچھل کود کرنے والوں کو احتساب کا سامناکرناپڑے گاانہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستانمیاں نواز شریف آزاز کشمیر کی تعمیر و ترقی کے لئے خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور آزاد کشمیر کے لئے بہت کچھ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ پسے ہوئے مظلوم لوگوں کی فلاح و بہبود کی سیاست کی ہے اور ہم مل کر اپنے کشمیر کو کرپٹ اور کرپشن کرنے والے ظالموں سے عوام کو نجات دلائیں گے
The post مسلم لیگ(ن)ملک کی سب بڑی جماعت ہے جو غریبوں کا درد رکھتی ہے،محترمہ وحیدہ شمیم appeared first on جہلم جیو.