Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

گورنمنٹ پوسٹ کالج برائے خواتین میں محکمہ شہری دفاع جہلم کے زیر اہتمام مشقوں کا انعقاد

$
0
0
جہلم(جہلم جیو)عالمی یوم شہری دفاع کے حوالے سے گورنمنٹ پوسٹ کالج برائے خواتین کچہری روڈ میں محکمہ شہری دفاع جہلم کے زیر اہتمام ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ڈی سی او جہلم اقبال حسین خان تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز رانا نسیم احمد خان ، اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد نے بھی فرضی مشقیں دیکھیں۔مشقوں میں محکمہ شہری دفاع کے علاوہ ریسکیو 1122 ، کنٹونمنٹ بورڈ، پنجاب پولیس، فائر بریگیڈ اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے بھی حصہ لیا۔ فرضی مشقوں میں بم دھماکہ ، آگ لگنے، دہشت گرد حملہ اور دیگر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر طالبات نے آگ لگنے یا پھردہشت گرد حملہ کی صورت اونچی عمارت سے رسے کی مدد سے کودنے کا مظاہر ہ کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ، ڈی سی او اقبال حسین خان نے کہاکہ موجود ہ حالات میں ضروری ہے کہ طا لبعلم اور اساتذہ شہری دفاع کی تربیت حاصل کریں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں آسانی ہو۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، تعلیمی اداروں کی چاردیواریوں کو اونچا کیا گیا ہے، سیکیورٹی گارڈز کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی گارڈز کو جدید اسلحہ اور تربیت بھی دی گئی ہے، سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گے ہیں مگر ان تمام اقدامات کے ساتھ ساتھ طلباء اور اساتذہ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی عملی تربیت بھی دی جانی چاہئے۔ ڈی سی او اقبال حسین خان نے کہاکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تربیت زیادہ سے زیادہ طلباء کو دی جانی چاہئے اور اس طرح کی مشقیں دیگر تعلیمی اداروں میں بھی منعقد ہو نی چاہیں۔انہوں نے مشقوں میں حصہ لینے والے اداروں اور طالبات کی صلاحیتوں کو سراہا۔ڈی سی او اقبال حسین خا ن نے مشقوں میں حصہ لینے والے اہلکاروں میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔

 

The post گورنمنٹ پوسٹ کالج برائے خواتین میں محکمہ شہری دفاع جہلم کے زیر اہتمام مشقوں کا انعقاد appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles