جہلم(جہلم جیو)پاکستانی فلم ساز و ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے کو اسکر ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،سینئر اداکار افتخار کاظمی،ان خیالات کااظہار رائل میڈیا ہاؤس میں صحافیوں اور شوبز سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار کاظمی نے کہا کہ ہم شرمین عبید چنائے کی کاوشوں کو سراہتے ہیں جنہوں نے اسکر ایوارڈ اور ایمی ایوارڈ سمیت دنیا کے بہت سے ممالک سے ایوارڈ حاصل کیے اور انہوں نے فلم کے ذریعے معاشرے کی خواتین کے ان پہلوں کو اجاگر کیا جو آج سے پہلے کسی فلم میکر نے نہیں کیا کیونکہ شرمین عبید چنائے کی یہ کوشش ہی نہیں بلکہ ایک جہاد بھی ہے جیسا کہ جہاد کی بہت سی قسمیں ہوتی ہیں ایک صحافی اپنی قلم سے ایک اچھی صحافت کے ذریعے جہاد کرتا ہے ایک رائٹر ناول اور رسالوں میں کہانیاں لکھ کر جہاد کرتا ہے اس طرح فلم میکر آرٹسٹ بھی اپنی اپنی جگہ جہاد کرتے ہیں جس کی مثال شرمین عبید چنائے کی خواتین پر بنائی جانے والی فلمیں ہیں ،جس میں معاشرے میں خواتین کے حقوق کی جو پامالی ہو رہی ہے جس سے نہ صرف معاشرے کی خواتین کو اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنا اور خواتین کے قانونی حقوق کے بارے میں آگاہی فراہم ہوگئی،شرمین عبید چنائے کی کامیابی معاشرے کی تمام خواتین کی کامیابی ہے،شرمین عبید چنائے کو اسکر ایوارڈ ملنا جس سے پاکستان سمیت دنیا بھر کی خواتین کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔شرمین عبید چنائے نے خواتین کے موضوع پر بنائی جانے والی پاکستانی فلمیں جس میں خاص کر خواتین پر تیزاب پھینکنا غیرت کے نام پر بیگناہ خواتین کو قتل کرنا اور دوسرے کئی مظالم جو خواتین پر کیے جاتے ہیں ان کو نہایت خوبصورتی سے فلمایا گیا اس کوعالمی فورم پر پیش کر کے اہم قدم اٹھایا،جس کے دوررس اور مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔اس سلسلہ میں حکومت پاکستان نے خواتین کے حقوق کے سلسلہ میں جو آرڈیننس منظور کیا ہے وہ خو ش آئند ہے،
The post پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کو اسکر ایوارڈ ملنے پر مبارکباد،سینئر اداکار افتخار کاظمی appeared first on جہلم جیو.