جہلم(محمداشتیاق پال،عبدالغفور بٹ)پڑھ لکھا پنجاب کے خواب کو چکنا چور کرنے کیلئے ایئر فاؤنڈیشن جہلم کے طلباء اور والدین شدید پریشان سکول نے مارچ کی فیس لینے کیلئے چھ طلباء کے داخلہ پرائیویٹ طور پر بجھوائے اور ان کے ایڈریس کی بجائے اپنے کلرک کے گھر کا پتہ لکھ دیا والدین فیس جمع کروانے کے بعد شدید پریشان وزیر تعلیم سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق ایئر فاؤنڈیشن سکول سسٹم جہلم کیمپس نے بچوں سے مارچ کی فیس لینے کیلئے جو داخلہ فارم پرائیویٹ طور پر بجھوائے اور ان کے نام اور ولدیت کے ساتھ اپنے کلرک کے گھر کا ایڈریس محلہ اسلام پورہ جہلم درج کر دیااس طرح تین بچوں کے رولنمبر سلپ ان کے گھروں کی بجائے کلرک کے گھر پہنچ گئی بچوں نے اپنی 25سو روپے ماہانہ فیس جمع کرانے کے بعد رولنمبر سلپ حاصل کی اور دیکھا کہ ان کے اپنے گھر کا ایڈریس ہونے کی بجائے سکول کے کلرک کے گھر کا پتہ درج تھا جس سے والدین پریشان ہیں کہ آئندہ آنے والی تمام بورڈ سے ان کے اپنے گھر کی بجائے اس کلرک کے گھر جائے گی اور اس کی درستگی پر بھی ہمیں خاطر خواہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیرتعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے سکولوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے جو بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔
The post پڑھ لکھا پنجاب،رولنمبر بچوں کی ایڈریس کلرک کے گھر کا appeared first on جہلم جیو.