جہلم(محمداشتیاق پال،عبدالغفور بٹ)جہلم کا29فروری 1976کو پیدا ہونے والا 40سالہ نوجوان 29فروری 2016کو اپنی دسویں سالگرہ کا کیک سابقہ روایات کی طرح ہر چار سال بعد کاٹتا ہے ،کیونکہ اس کی سالگرہ کی تاریخ ہر سال بعد لیپ کے سال میں آتی ہے تفصیلات کے مطابق جہلم کا رہائشی علی حسین راجہ جو 29فروری 1976کو پیدا ہوا اور اپنی سالگرہ ہر سال بعد لیپ کے سال میں 29فروری کو مناتا ہے اب اس نے اپنی چالیس سال کی عمر میں اپنی دسویں سالگرہ کا کیک سید مسعود الحسن گیلانی سرپرست اعلیٰ انجمن امامیہ اور اپنے دوست شہباز علی مہر و دیگر کے ہمراہ کیک کاٹ کر رہا ہے۔علی حسین راجہ نے صحافیوں کو بتایا کہ میرا بھی ہر سال سالگرہ منانے کو دل کرتا ہے کیونکہ میری تاریخ پیدائش 29فروری ہے جو ہر چار سال بعد آتی ہے اس لیے مجھے اپنی سالگرہ کا شدت سے انتظار رہتا ہے،
The post جہلم کا علی حسین راجہ اپنی سالگرہ ہر چار سال بعد مناتا ہے، appeared first on جہلم جیو.