Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

آج معاشرے میں لوگ برائی کو اچھائی کا لیپ کر کے دیکھنا چاہتے ہیں،مولانا امیر محمد اکرم اعوان

$
0
0
پنڈدادنخان(سلیما ن شہباز)رزق اللہ کا دیا ہوا ،صحت اللہ نے دی ،اولاد اللہ نے دی،مال ودولت ،اقتدار اللہ نے دیا ہو پھر بھی بندہ اللہ کی نافرمانیاں کرے اور اطاعت کسی اور کی کرے تو یہ اللہ کے ساتھ سرکشی ہوگی۔ہم جو برائی کرتے ہیں اس کا اثر ساری کائنات کو متاثر کرتا ہے جب ہم گناہ کی جرات کرتے ہیں تو ہمیں دیکھنا چاہیے اس کی وجہ سے کہاں کہاں ردعمل آئے گا۔چوری ڈاکہ ،بیماریاں ،دھشت گردی یہ وہ نتائج ہیں جو ہمارے گناہوں کی نہوست پر مرتب ہو رہے ہیں۔ ایسے ماحول کو بدلنے کے لیے کردار کی اصلاح بنیادی بات ہے۔ان خیالات کا اظہار شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ مولانا امیر محمد اکرم اعوان صاحب نے قرآن کریم کی تفسیر بیان کرتے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ انسان اشر ف المخلوقات ہے اللہ کریم نے اتنا مقام انسان کو دیا کہ حد کر دی ۔کائنات کی ہر چیز ایک دوسرے سے جڑی ہوتی ہے ایک دوسرے کو اثر اندار کرتی ہے۔آج معاشرے میں لوگ برائی کو اچھائی کا لیپ کر کے دیکھنا چاہتے ہیں ۔برائی کا نام بدل دینے سے وہ اچھائی نہیں بن جاتی یہ تو اپنے آپ کے ساتھ دھوکہ ہے ۔اور یہ عذاب الٰہی ہے اور اس کی پہلی تدبیر توبہ ہے اور معاشرے کی اصلاح ہے جو انسان کا کردار ہو گا ویسی ہی آخرت تعمیر ہو گی اب یہ ہمارے کردار پر ہے کہ ہم اپنے لیے آگے آرام اور سکون تعمیر کر رہے ہیں یا اللہ کی نافرمانی کرکے اپنے لیے عذاب تیار کر رہے ہیں۔انسانی زندگی کی ضروریا ت سب کی ایک جیسی ہیں سب نے ایک جیسی گزارنی ہے بس ہوتا یہ ہے کہ کچھ لوگ اللہ کی حدود سے باہر نکل گئے اور کچھ لوگوں نے اپنے آپ کو حدودِ الٰہی کے اندر رکھا ۔زندگی دونوں کی گزر گئی ۔

 

The post آج معاشرے میں لوگ برائی کو اچھائی کا لیپ کر کے دیکھنا چاہتے ہیں،مولانا امیر محمد اکرم اعوان appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles