جہلم(چوہدری سہیل عزیز) بجلی کے بحران کا حل قائد مسلم لیگ ن و وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کا عزم ہے پانی گیس کوئلے اور شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے بجلی کے بحران کے خاتمہ میں سنگ میل ثابت ہوں گے، راہنما پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کویت ندیم اکبر نے وزیراعظم کے پارلیمنٹ کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کی افتتاحی تقریب کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے وفاق میں اپنی حکومت کے قیام کے فورا بعد ملک کو بجلی کے بحران سے نکالنے کیلئے پانی گیس کوئلے اور شمسی توانائی سے بجلی پیداکرنے کیلئے منصوبہ جات کو اپنی اولین ترجیح پر رکھا جبکہ گزشتہ روز پارلیمنٹ کو شمسی توانائی سے پید ا ہونے والی بجلی پر منتقل کرنے کے منصوبے کا افتتاح بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے جیسا کہ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پبلک اور نجی سیکٹر بھی اس کی تقلید کریں تاکہ ملک میں بجلی کے بحران کا خاتمہ ہو انہوں نے مزید کہا کہ اقتصادی راہداری خطے کی تقدیر بدل دے گی اور ملکی معیشت مستحکم ہو گی تجارت کا حجم بڑھے گا یہ کریڈٹ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کو جاتا ہے کہ جب بھی انہیں حکومت ملی انہوں نے ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کیے،
The post بجلی کے بحران کا حل قائد مسلم لیگ ن و وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کا عزم ہے ،ندیم اکبر appeared first on جہلم جیو.