Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن ،ممبر سازی پر زور

$
0
0
جہلم(چوہدری سہیل عزیز)پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن میں جہلم سے امیدوار برائے صدارت چوہدری ندیم افضل بنٹی کے مختلف یونین کونسل اور جہلم شہر کے کارکن سے رابطہ،ان کی انتخابی مہم میں ان کے ساتھ راہنما پی ٹی آئی عثمان الرحمن چوہان ،سابق ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ شاہنواز،ابراہیم خان بھی تھے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن میں جہلم سے امیدوار برائے صدارت چوہدری ندیم افضل بنٹی نے گزشتہ روز اپنے الیکشن کے حوالہ سے جاری مہم میں جہلم شہر مشین محلہ نمبر 3محمدی چوک،چشتیاں محلہ میں پارٹی کے ممبران سے گھر گھر جاکر ملاقات کی اور انہیں اپنے ویژن سے آگاہ کیا اسی طرھ انہوں نے یونین کونسل سنگھوئی ،یونین کونسل کوٹلہ فقیر اوریونین کونسل داراپور کا بھی دورہ کیا اور مختلف دیہاتوں میں اپنے کارکنوں سے ملاقات کی اور انہیں اپنے ویژن کے علاوہ اپنے گزشتہ دور صدارت کی کارکردگی سے آگاہ کیا ان کے ساتھ راہنما پی ٹی آئی عثمان الرحمن چوہان ،سابق ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ شاہنواز،ابراہیم خان بھی تھے،چوہدری ندیم افضل بنٹی نے کارکنوں سے کہا کہ اگر آپ مجھ پر اعتماد کرتے ہیں اور مجھے ووٹ دیں تاکہ جہلم میں پارٹی کی سیاسی قوت میں مزید اضافہ ہوسکے اور آئندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم میں کلین سویپ کرے،

 

The post پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن ،ممبر سازی پر زور appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles