Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

محکمہ بہبود آبادی جہلم نے رضاکاروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تعریفی اسناد تقسیم کیں

$
0
0
جہلم(جہلم جیو)محکمہ بہبود آبادی جہلم نے رضاکاروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تعریفی اسناد تقسیم کیں ۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ رضاکاروں نے خاندانی منصوبہ اور ماں اور بچے کی صحت کا پیغام گھر گھر پہنچا کر صحت مند معاشرے کے قیام کی کوششوں میں پنجاب حکومت کا بھر پور ساتھ دیاہے ۔انہوں نے کہاکہ رضاکار کسی بھی معاشرے کی اصلاح میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور بے لوث اور بغیر کسی لالچ کے کام کرنے والے رضا کار معاشرے کے محسن ہوتے ہیں۔ضلع کونسل ہال میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی اے ڈی سی عمران رضا عباسی تھے۔جبکہ تقریب میں ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ رفیق وٹو اور ڈی او محکمہ بہبود آبادی حسن خالد وڑائچ نے خصوی طورپر شرکت کی۔ اے ڈی سی عمران رضا عباسی نے کہاکہ پاکستان میں دوران زچگی ہلاکتوں کی تعداد اور پہلی سالگرہ سے پہلے وفات پا نے والے نوزائیدہ بچوں کی تعداد ترقی یافتہ ممالک کی نسبت کافی زیاد ہ ہے جو کہ تشویش ناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے حکومتی کوششوں کو معاشرے کے ہر فرد کے تعاون کے بغیر کامیاب نہیں بنایا جا سکتا۔ انہوں نے کہاکہ رضا کار کسی بھی زندہ معاشرے کا شعور ہیں جو ہر قسم کے حالات میں معاشرتی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہیں۔ڈسٹرکٹ آفیسر جہلم حسن خالد وڑائچ نے ضلع جہلم میں رضا کاروں کے ماں اور بچے کی صحت اور خاندانی منصوبہ بندی کیلئے اہم کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ ہر ترقی یافتہ معاشرے میں رضا کار معاشرے کی بہتری اور ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور پاکستان میں بھی رضا کار گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

 

The post محکمہ بہبود آبادی جہلم نے رضاکاروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تعریفی اسناد تقسیم کیں appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles